تحقیقِ عارفانہ — Page 561
دوسر افقره ۵۶۱ برق صاحب نے یہ پیش کیا ہے :- خدا تعالیٰ کو ان لوگوں کے ساتھ نہائت وفاداری کا تعلق ہوتا ہے" (ازالہ اوہام صفحہ ۴۴۶ طبع اول) (حرف محرمانه صفحه ۳۵۸) 66 برق صاحب کو اس عبارت پر یہ اعتراض ہے کہ کو علامت مفعول ہے نہ وو که نشان اضافت اس لئے یہاں کا چاہیے کے ساتھ کی جگہ سے کافی ہے۔(حرف محرمانه صفحه ۳۵۸) الجواب 66 66 یہ فقرہ بطور جملہ اسمیہ کے ہے تا استمرار پر دلالت کرے۔وفاداری کا تعلق "بترکیب اضافی اس جملہ میں ” ہوتا ہے فعل ناقص کی خبر ہے اور ” خدا تعالیٰ کو جار مجرور اس جملہ میں ہمنزلہ اسم کے ہے۔پس کو اس جگہ علامت مفعول نہیں کیونکہ جملہ اسمیہ میں مفعول نہیں ہوا کرتا اس جملہ کی بناوٹ حدیث نبوی کے فقرہ لئی مع الله وقت کی طرح ہے۔پس برق صاحب اس فقرہ کی ترکیب کو نہ سمجھنے کی وجہ سے معترض ہیں۔کیا میرا یہ فقرہ کہ "برق صاحب کو اس عبارت پر یہ اعتراض ہے۔بھی غلط دکھائی دیتا ہے ؟ دیکھئے میرا یہ فقرہ بھی جملہ اسمیہ ہے اس میں "برق صاحب کو " ہمنزلہ اسم ہے اور اعتراض " خبر ہے اور ہے کلمہ ربط ہے اور اس پر " جار مجرور ہو کر متعلق خبر ہے۔پھر " کے ساتھ جائے " سے “ اس زمانہ کے ادباء کی زبان ہے۔جوان الله مع الذين اتقوا میں جو مع کا لفظ استعمال ہوا ہے اس کے مفہوم کو ادا کرنے کے لئے ہے۔