تحقیقِ عارفانہ — Page 537
۵۳۷ نکلے۔“ الجواب (حرف محرمانه صفحه ۳۳۹) اس عبارت میں ”ماں صرف چند ماہ کا چہ چھوڑ کر مرگئی میں چند ماہ یا تو سمو کرامت ہے یا آپ نے چھ سال کے لئے مجازاً تھوڑے زمانہ کے مفہوم میں چند ماہ کے الفاظ لکھے ہیں کیونکہ اس جگہ یہی بتانا مقصود تھا کہ آنحضرت ﷺ کی والدہ ماجدوان کی چھوٹی عمر میں ہی وفات پا گئیں اور آپ اپنی ماں کی تربیت سے بھی فائدہ نہ اٹھا سکے۔باقی رہایہ امر کہ آنحضرت ﷺ کی ولادت کے وقت آپ کے والد ماجد وفات پاگئے تھے یا زندہ تھے یہ ایک مختلف فیہ امر ہے۔چنانچہ سیرت حلبیہ جز اول صفحہ ۷۳ پر لکھا ہے :۔قِيلَ إِنَّ مَوْتَ وَالِدِهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ بَعُدَ أَنْ تَمَّ لَهَا مِنْ حَمْلِهَا شَهْرَان وَقِيلَ قَبْلَ وَلَادَتِهِ بِشَهْرَيْنِ وَقِيلَ كَانَ فِي الْمَهْدِ حِينَ تُوُفِّيَ ابُوهُ للہ مرق ابنُ شَهْرَيْن۔ترجمہ کہا گیا ہے کہ آنحضرت ﷺ کے والد نے اس وقت وفات پائی جب کہ آپ کی والدہ ماجدہ کو حمل ہونے پر دو ماہ گزرے تھے اور یہ بھی کہا گیا کہ آپ کی پیدائش سے دو ماہ پہلے وہ وفات پا گئے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ آپ اس وقت گہوارہ میں دوماہ کے بچے تھے جب کے آپ کے والد نے وفات پائی۔یہ آخری روایت السهیکی کی ہے اور اس کے متعلق اسی جگہ لکھا ہے :- عليه أكثر العلماء که اکثر علماء اس روایت کو درست مانتے ہیں۔اس سے ظاہر ہے کہ برقی صاحب کا حضرت اقدس کی تاریخ دانی پر اعتراض درست نہیں۔