تحقیقِ عارفانہ — Page 533
۵۳۳ آپ کو صلیب دی جائے اس مقدمہ میں پلا طوس پر یقینی طور پر یہ انکشاف ہو گیا تھا کہ حضرت عیسی بے گناہ ہیں۔اور یہودیوں نے ان کے خلاف جھوٹا مقدمہ بنایا ہے۔حضرت بانی سلسلہ احمدیہ پر جب کہ ابھی یہ انکشاف بھی نہ ہوا تھا کہ آپ ہی مسیح موعود کی آمد کی اس پیشگوئی کے مصداق ہیں جس کا ذکر احادیث نبویہ میں آیا ہے کہ آپ پر زیر بحث الہام نازل ہوا جو یہ بتا رہا ہے کہ اب وہ زمانہ آرہا ہے کہ آپ پر دباؤ ڈالا جائے گا۔اور آپ ظلم وجور کا نشانہ بنائے جائیں گے۔اور آپ کے دشمن آپ کو ہلاک کرانے کے منصوبے کریں گے۔مگر اللہ تعالیٰ آپ کی عمر میں برکت ڈالے گا اور وہ آپ کو ہلاک کرنے یا ہلاک کروانے پر قادر نہیں ہو سکیں گے۔اس الہام میں اشارہ تھا کہ آپ جب دعوی کریں گے کہ میں مسیح موعود ہوں تو آپ پر آپ کے دشمنوں کی طرف سے مقدمہ بنایا جائے گا جو ایک غیر ملکی حاکم کی عدالت میں پیش ہو گا جس طرح پلا طوس رومی حاکم کی عدالت میں حضرت عیسی کے خلاف مقدمہ دائر کیا گیا تھا پھر جس طرح پلا طوس پر تصرف الہی سے یہ امر کھل گیا تھا کہ یہ مقدمہ جھوٹا ہے اسی طرح اس پلا طوس ثانی انگریزی حاکم پر بھی خدا تعالی کی طرف سے یہ امر کھول دیا جائے گا کہ یہ مقدمہ بھی جھوٹا ہے۔چنانچہ آپ کے دعویٰ مسیحیت کے زمانہ میں پادری مارٹن کلارک نے آپ کے خلاف ایک مقدمہ انگریزی عدالت میں کرا دیا۔کہ مرزا صاحب نے اپنے ایک مرید عبدالحمید کو میرے قتل کے لئے بھیجا ہے۔اور عبدالحمید سے یہی گواہی عدالت میں دلائی۔آریہ اور مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی بھی اس مقدمہ میں پادری مارٹن کلارک کے مددگار تھے۔اور یہ لوگ ثابت کرنا چاہتے تھے کہ مرزا صاحب دوسروں کی موت کی پیشگوئی کر کے انہیں قتل کرادیتے تھے۔تا بعد میں حضرت اقدس کو لیکھرام کے قتل کی سازش میں شریک قرار دے کر حکومت سے موت کی سزا دلائیں۔لیکن ان کی آرزوئیں پوری نہ ہو ئیں