تحقیقِ عارفانہ — Page 532
۵۳۲ خون کرنے میں کوئی تامل نہ ہو۔حقیقت یہ ہے کہ یہ تمام الفاظ الہامی نہیں کیونکہ اس الہام کے متعلق حضرت اقدس فرماتے ہیں۔ہوا۔“ دو پڑا طوس لفظ ہے یا پلا طوس لفظ ہے باعث سرعت الہام دریافت نہیں گویا دونوں لفظ الہامی نہیں۔ان میں سے الہامی ایک ہے جو بوجہ سرعت الہام آپ کے حافظہ میں محفوظ نہیں ہوا۔چنانچہ آپ اس الہام کے متعلق یہ بھی تحریر فرماتے ہیں۔چونکہ یہ غیر زبان میں الہام ہے اور الہام الہی میں سرعت ہوتی ہے اس لئے " ممکن ہے کہ بعض الفاظ کے ادا کرنے میں کسی قدر فرق ہو۔“ دیکھئے حضرت اقدس نے اس بات کو چھپایا نہیں کہ اس الہام کے معنے آپ پر نہیں کھلے۔بلکہ آپ نے میر عباس علی صاحب کو خط لکھا کہ اس الہام کے الفاظ کے معنوں کے متعلق تحقیق کر کے اطلاع دیں۔الہام کے الفاظ کی اصل حقیقت واقعات کی شہادت سے الہام کے الفاظ یہ معلوم ہوتے ہیں۔اوپریشن - عمر - پلاطوس یہ الہام تین رموز پر مشتمل ہے جن میں باہمی علاقہ بھی ہے۔اوپر یشن (Oppression) انگریزی لفظ کے معنے ظلم وجور اور دباؤ ہیں۔پریشن انگریزی زبان کا کوئی لفظ نہیں۔حضرت اقدس کو اس کا تلفظ بوجہ سرعت الہام سمجھ نہیں آیا۔کیونکہ آپ انگریزی زبان نہیں جانتے تھے۔عمر کا لفظ عرفی ہے اور پلا طوس اس حاکم کا نام ہے جس کی عدالت میں حضرت مسیح ناصری کا مقدمہ پیش ہوا تھا۔جو یہودیوں نے آپ کے خلاف قائم کیا تھا تا