تحقیقِ عارفانہ — Page 505
الا ما شاء اللہ ان میں ہے کیا ستر فیصدی مسیح موعود کی تعریف کہ تو میرا لیتا ہے۔تیری نسل تجھ سے شروع ہو گی اور باقی بھارات وغیرہ۔تاریخ انسانی کا یہ پہلا واقعہ ہے کہ اللہ نے رسول بھیج کر الہام کی ساری مشینری اس کے لوصاف تراشنے پر لگادی اور مخلوق کو وہ بالکل بھول گیا۔“ الجواب (حرف محرمانه صفحه ۳۲۷ و صفحه ۳۲۸) جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا یہ دعوئی ہی نہیں کہ آپ تشریعی نبی ہیں تو صوم الصلوۃ، حج و ز کا ہی بیات، طلاق اور حلال و حرام کے متعلق کوئی نئی شریعت آپ پر کس طرح نازل ہو سکتی تھی۔بے شک آپ کے الہامات میں آپ کی تعریف بھی ہے مگر ان میں بہت سی بشارات ہیں وہ سب مخلوق کے فائدہ کے لئے ہیں بشر طیکہ کوئی ان کی طرف سے آنکھیں پر نہ کرلے۔بشارتیں کوئی معمولی چیز نہیں ہو تیں کیونکہ وہ پوری ہونے پر خدا کی ہستی پر زنده یقین پیدا کرتی ہیں اور اسبات کا بھی یقین دلاتی ہیں کہ اب اسلام کے دوبارہ غالب آنے کا وقت آگیا ہے۔اس لئے مسلمانوں کو حوصلہ نہیں ہارنا چاہئے۔اور تبلیغ اسلام کے ذریعہ دنیا کو مسلمان بنا لینا چاہیئے۔اصل بات یہ ہے کہ جناب برق صاحب کے نزدیک نبوت غیر تشریعی ہوتی صلى الله ہی نہیں حالانکہ رسول کریم ﷺ فرماتے ہیں :- لم يبق من النبوة إلا المبشرات يَبْقَ مِنَ کہ اب نبوت میں سے مبشرات کے سوا کچھ باقی نہیں رہا۔اور حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کا نمبر :- " تو میرا بیٹا ہے“۔ہر گز حضرت مسیح موعود کا الہام نہیں۔بلکہ برق صاحب کا حضرت مرزا صاحب پر افتراء ہے۔