تحقیقِ عارفانہ — Page 487
۴۸۷ البیان جلد ۵ صفحه نمبر ۳ ، ۱۵/ صفر ۱۳۲۴ھ میں لکھا :- قادیان کے مذہبی اخبار بد ر نے ہمارے پاس ایک اشتہار شائع کرنے کو بھیجا ہے جس کا خلاصہ مطلب یہ ہے۔اس زلزلہ کی پیشگوئی جناب مرزا غلام احمد صاحب قادیانی بہت پیشتر کر چکے تھا اور اس زمانہ میں اخباروں اور رسالوں میں وہ شائع ہو چکی تھی۔مرزا صاحب کی فراست ایمانی کے ہم بھی قائل ہیں۔اور انکی پیشگوئیاں صحیح بھی ہوتی ہیں۔لیکن افسوس کہ ایک طویل اشتہار شائع کرنے کی "البیان" میں گنجائش نہیں۔“ پھر بیمار آئی تو آئے صحیح کے آنے کے دن یہ الہام حقیقۃ الوحی کے صفحہ ۱۰۰ پر درج ہے اور دراصل یہ ۵/ مئی ۱۹۰۵ء کا الہام ہے جو اسی وقت اخبار الحکم اور بدر میں شائع ہو گیا تھا۔اس کے ترجمہ میں حقیقۃ الوحی میں لکھا ہے :- پھر بہار جب بار سوم آئے گی تو اس وقت اطمینان کے دن آجائیں گے اور اس وقت تک خدا کئی نشان ظاہر کرے گا۔“ پس اس الہام کو 1909ء سے متعلق قرار دیتا برق صاحب کی صریح مناوٹ ہے اس کا تعلق صرف 1906ء سے ہی ہو سکتا ہے کیونکہ پہلی بیمار ۱۹۰۵ء کی بیمار ہے جس میں یہ الہام ہو ا تھا۔پھر دوسری بسیار ۱۹۰۶ء کی ہوئی اس کے بعد ۱۹۰۷ء کی بہار میں جو تیسری بہار تھی شدید برف باری اور شدید بارشوں اور اولوں کے پڑنے سے یہ نشان پورا ہو گیا۔پس اس کال ۱۹۰۹ ء سے تعلق ظاہر کر کے برق صاحب کا یہ لکھنا :- ”وہ معمہ تو بد ستور حل طلب رہا کہ جس الهام کا تعلق تیسری بهار ۱۹۰۹ء سے تھاوہ پہلی بار کیسے پورا ہو گیا۔“ (حرف محرمانه صفحه ۳۱۵) درست اعتراض نہیں۔کیونکہ ہمارے اوپر کے بیان سے ظاہر ہے کہ اس قسم کا کوئی معمہ در حقیقت پیدا ہی نہیں ہوتا۔یہ معمہ تو محض برق صاحب نے تاریخی