تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 476 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 476

سول سر جن گورداسپور کے دفتر سے آپ کی تاریخ ولادت معلوم کر لیتے۔گویا جناب برق صاحب یہ خیال کر رہے ہیں کہ حضرت بانی سلسلہ احمد یہ اسوقت پیدا ہوئے تھے جب کہ پنجاب میں انگریزی راج تھا اس لئے سول سر جن گورداسپور کے دفتر میں آپ کی تاریخ ولادت محفوظ تھی۔حالانکہ اصل حقیقت یہ کہ حضرت اقدس سکھوں کے عمد حکومت میں پیدا ہوئے تھے جبکہ اس قسم کا کوئی ریکارڈ نہیں رکھا جاتا تھا۔پس سوانح نگاروں پر تساہل کا الزام بھی درست نہیں۔خصوصاً آپ کے سوانح نگار حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم۔اے رضی اللہ عنہ نے اپنی کتاب سیرۃ المھدی میں حضرت اقدس کی عمر کے متعلق پوری تحقیقات درج فرما دی ہے اور آپ کی تحقیق کا نتیجہ یہ ہے :- ”اب بعض حوالے اور بعض روایات ایسی ملی ہیں جن سے معین تاریخ کا پتہ لگ گیا ہے۔جو بروز جمعہ ۱۴ شوال ۱۲۵۰ ہجری مطابق ۱۳ فروری ۱۸۳۵ء عیسوی مطابق یکم پھاگن (۱۸۹ برمی ہے" (سیرۃ المہدی جلد سوم صفحہ ۷۴) اس تاریخ پیدائش کی تعیین کی وجوہ یہ بیان فرماتے ہیں کہ : - 1- حضرت مسیح موعود نے تعیین اور تصریح کے ساتھ لکھا ہے جسمیں کسی غلط فہمی کی گنجائش نہیں کہ میری پیدائش جمعہ کے دن چاند کی چودھویں تاریخ کو ہوئی تھی۔(دیکھو تحفہ گولڑو یه بار اول صفحه ۱۱۰ حاشیه ) - ایک زبانی روایت کے ذریعہ جو مکرمی مفتی محمد صادق صاحب کے واسطہ سے پہنچی ہے اور جو مفتی صاحب موصوف نے اپنے پاس لکھ کر محفوظ کی ہوئی ہے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مسیح موعود نے ایک دفعہ بیان فرمایا تھا کہ ہندی مہینوں کے لحاظ سے میری پیدائش پھاگن کے مہینہ میں ہوئی تھی۔مندرجہ بالا تاریخ حضرت مسیح موعود کے دوسرے متعد د بیانات سے بھی قریب