تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 432 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 432

۴۳۲ ۱۸۸۷ء میں جھوٹ موٹ لکھدیا ہے۔کہ ایسے الفاظ اشتہار ۸ ر اپریل میں موجود ہیں۔دیکھئے ! ہم نے اشارہ چھوڑ صراحت دکھا دی ہے۔اب بتائیے۔آپ کی یہ کتاب ”حرف محرمانہ “ کہلانے کی مستحق ہے یا تحریف مجرمانہ۔ذرا انصاف کو کام میں لائیں۔دوسرا اعتراض دوسرا اعتراض اس موقعہ پر جناب برق صاحب نے یہ کیا ہے :- اس اشتہار میں ایک مدت حمل 9 ماہ کے اندر ) تک ایک لڑکا خواہ وہ پسر موعود ہو یا کوئی اور کے پیدا ہونے کی بشارت درج تھی۔لیکن مئی ۱۸۸۶ء میں ایک لڑکی پیدا ہو گئی۔“ نواب ( حرف محرمانه صفحه ۲۸۶) اس کے جواب میں واضح ہو کہ ۸/ اپریل ۱۸۸۶ء کو خدا تعالی کی طرف توجہ کرنے پر آپ کو ایک لڑکا پیدا ہونے کی بشارت دی گئی تھی جس کا ذکر آپ نے ان الفاظ میں کیا ہے۔ایک لڑکا بہت ہی قریب ہونے والا ہے جو مدت حمل سے تجاوز نہیں کر سکتا۔اس سے ظاہر ہے کہ غالباً ایک لڑکا ابھی ہونے والا ہے یا بالضرور اس کے قریب حمل میں۔لیکن یہ ظاہر نہیں کیا گیا کہ جواب پیدا ہو گا یہ وہی لڑکا ہے یاوہ کسی اور وقت میں نو برس کے عرصہ میں پیدا ہو گا۔" (اشتہار صداقت آثار ۸ / اپریل ۱۸۸۶ء) اس عبارت سے ظاہر ہے کہ حضرت اقدس پر جناب الہی میں توجہ کرنے پر صرف یہ انکشاف ہوا کہ ایک لڑکا بہت ہی قریب ہونے والا ہے۔جو مدت حمل سے