تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 382 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 382

۳۸۲ لیکن چونکہ مرزا سلطان محمد کے کسی وقت تو بہ توڑنے کا احتمال بھی ہو سکتا تھا اس لئے آپ نے کیا تاخیر میں پڑ گیا" کے الفاظ بھی احتمال تحریر فرما دیئے تا اگر کسی وقت آپ کی زندگی میں مرزا سلطان محمد صاحب کی طرف سے بالفرض تکذیب وقوع میں آبھی جائے تو پھر پیشگوئی کے مطابق اس کی موت کے لئے نئی میعاد مقرر ہو جائے گی۔جس کے بعد اس کی موت یقینی ہو گی اور اس کے بعد نکاح ائل امر ہو جائیگا۔ہاں غالب گمان آپ کا جدید الہام کی رو سے یہی تھا۔کہ نکاح والا حصہ منسوخ ہو چکا ہے۔چنانچہ آپ نے حقیقۃ الوحی کی اس تحریر کے بعد ۱۹۰۸ء میں لکھا کہ :- یونس کی قوم کا واقعہ سب کو معلوم ہے۔کہ کوئی شرط نہ تھی مگر پھر بھی تو بہ و استغفار سے وہ عذاب ٹالا گیا۔اور یہاں تو صاف تُونِي تُونِي فَإِنَّ الْبَلَاءَ عَلَى عَقِبِكِ آگیا ہے۔جس سے صاف ظاہر ہے کہ توبہ سے یہ سب باتیں مل جائیں گی اور احمد بیگ کی موت سے جو خوف ان پر چھا گیا اس نے پیشگوئی کے ایک حصہ کو ٹال دیا۔اعتراض سوم تیسرا اعتراض برق صاحب یوں لکھتے ہیں :- (اخبار بد ( ۱۹۰۸ء صفحه ۴) " پھر یہ بات بھی میری ناقص سمجھ سے بالا تر ہے کہ عورت کے توبہ کرنے سے نکاح کا رشتہ کیسے ٹوٹ گیا۔اگر کوئی بیوی کسی گناہ سے توبہ کرے تو کیا اس کا کھولئے نکاح فسخ ہو جاتا ہے۔کھو لئے فقہ کی کوئی کتاب اور پڑھئے باب النکاح۔کیا وہاں جاتا کوئی ایسی دفعہ موجود ہے کہ اگر بیوی گنا ہوں سے تائب ہو جائے تو شوہر پر حرام ہو جاتی ہے۔“ حرف محرمانه صفحه ۲۶۶ ۲۶۷)