تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 374 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 374

۳۷۴ الأَمَنُ سَبَقَ عَلَيْهِ القَوْلُ اورولَا تُخَاطِبُنِي فِي الَّذِينَ ظَلَمُوا إِنَّهُمْ مُغْرَقُونَ۔(سوره هود آیت ۴۱، ۳۸) کے الفاظ میں بیان ہوئی تھی اور وہ غلطی سے یہ سمجھ بیٹھے کہ خدائی وعدہ کے مطابق میرا یہ بیٹا بھی غرق ہونے سے چنا چاہئے۔لیکن اُن کا یہ اجتہاد درست نہ تھا۔اس لئے خدا تعالیٰ نے اُن کے وعدہ یاد دلانے پر انہیں یہ جواب دیا۔کہ إنه ليسَ مِنْ أَهْلِكَ إِنَّهُ عَمَلُ غَيْرُ صَالِحٍ فَلَا تَسْفَلَن مَالَيسَ لَكَ بِهِ عِلم إِنِّي أَعِظُكَ اَنْ تَكُونَ مِنَ الْجِهِلِينَ (ہود آیت ۴۷) کہ یہ بیٹا تیرے اہل سے نہیں ہے یہ تو مجسم بد کردار ہے اس لئے مجھ سے ایسی درخواست مت کرو جو تم لا علمی سے کر رہے ہو۔میں تمہیں نصیحت کرتا ہوں کہ آئندہ نادانوں کی طرح کوئی کام نہ کیجیو۔پس شرط کی طرف سے ذہول ہو جاتا اس بات کی دلیل نہیں کہ پیشگوئی کرنے والا اپنے دعاوی میں منجانب اللہ نہیں۔حضرت اقدس نے اس پیشگوئی کی مرزا سلطان محمد صاحب کے متعلق اڑہائی سالہ میعاد گزر جانے کے بعد پیشگوئی کی شرط تو بہ والے الہام :- أيَّتُهَا الْمَرْأَة تُوُبِى تُوبِى فَإِنَّ الْبَلاءَ عَلَى عَقِبِكِ يَمُوتُ وَيَبْقَى مِنْهُ كِلاب متعَدِّدَه کی طرف سے ذہول ہو جانے کی وجہ سے اصل پیشگوئی کے الہامی الفاظ لَا مُبْدِلَ لِكَلِمَاتِ اللهِ - کے پیش نظر اجتماد کیا کہ پیشگوئی میں تاخیر ڈالی گئی ہے یہ عملی نہیں۔اس لئے آپ نے اس قسم کی عبارتیں یقین اور وثوق پر مشتمل تحریر فرمائیں کہ محمدی بیگم کا خاوند ضرور مرے گا اور وہ 20 ہ ہو کر میرے نکاح میں آئے گی۔