تحقیقِ عارفانہ — Page 369
شهادة القرآن صفحہ ۸۱ سے ماخوذ ہیں۔درج ذیل ہیں :- حصہ اول :۔اگر مرزا احمد بیگ صاحب اپنی بڑی لڑکی کا نکاح حضرت اقدس سے نہیں کریں گے تو پھر وہ اس وقت تک زندور ہیں گے کہ اپنی اس لڑکی کا نکاح کسی دوسری جگہ کریں۔حصہ دوم : - نکاح تک وہ لڑکی بھی زندہ رہے گی۔حصہ سوم : - دوسری جگہ نکاح کرنے کے بعد مرزا احمد بیگ صاحب تین سال کے اندر بلکہ بہت جلد ہلاک ہو جائیں گے۔حصہ چہارم : - دوسری جگہ نکاح کے بعد اس لڑکی کا خاوند اڑ ہائی سال کے عرصہ میں ہلاک ہو جائے گا (اشر طیکہ تو بہ وقوع میں نہ آئے۔کیونکہ وعیدی پیشگوئی مشروط بعدم تو بہ ہوتی ہے)۔حصہ پنجم : خاوند کی ہلاکت کے بعد وہ لڑکی بیوہ ہو گی۔حصہ ششم: پھر حضرت اقدس کے نکاح میں آئے گی۔گویا یہ آخری حصہ پیشگوئی کا اس لڑکی کے خاوند کی موت سے مشروط تھا۔نشان اول :- پیشگوئی کا پہلا حصہ بطور نشان اول پورا ہو گیا۔اگر محمدی بیگم صاحبہ کا باپ محمدی بیگم صاحبہ کا نکاح کرنے سے پہلے وفات پا جاتا تو پیشگوئی کا حصہ اوّل پورا نہ ہوتا۔مگر یہ صفائی سے پورا ہوا۔نشان دوئم -: - پیشگوئی کے دوسرے حصہ کے مطابق لڑکی نکاح تک زندہ رہ کر نشان بنی اگر یہ لڑکی نکاح سے پہلے مر جاتی تو پیشنگوئی کا دوسراحصہ بھی پورا نہ ہوتا مگر یہ حصہ بھی نہایت صفائی سے پورا ہو کر نشان بنا۔نشان سوم : - دوسری جگہ نکاح کے بعد لڑکی کا باپ چھ ماہ کے عرصہ میں ہلاک ہو گیا اگر اس کی موت تین سال سے تجاوز کر جاتی تو پیشنگوئی کا یہ حصہ بھی پورا نہ ہو تا مگر یہ