تحقیقِ عارفانہ — Page 357
۳۵۷ نشان طلب کرنے پر حضرت اقدس کی دُعا نشان کے طلب کرنے پر حضرت مسیح موعود نے دُعا کی جو آپ نے اپنی کتاب ” آئینہ کمالات اسلام “ کے صفحہ ۵۵۹ پر بد میں الفاظ درج فرمائی ہے :- قُلْتُ يَارَبِّ انْصُرُ عَبْدَكَ وَاخْذُلُ اَعْدَائك الخ ،، ترجمہ : میں نے کہا اے میرے خدا! اپنے بندے کی مدد کر اور اپنے دشمنوں کو ذلیل کر۔الخ خدا تعالی کا جواب اس دُعا کے جواب میں خدا تعالیٰ نے الہاماً فرمایا۔کہ :- ا میں نے اُن کی بد کرداری اور سرکشی دیکھی ہے۔پس میں عنقریب اُن کو مختلف قسم کے آفات سے ماروں گا۔اور آسمان کے نیچے انہیں ہلاک کرونگا۔اور عقریب تو دیکھے گا کہ میں اُن سے کیا سلوک کرتا ہوں۔اور ہم ہر چیز پر قادر ہیں۔میں ان کی عورتوں کو بیوائیں اُن کے بچوں کو یتیم اور گھروں کو ویران کر دونگا تا کہ وہ اپنے کئے کی سزا یا ئیں۔لیکن میں انہیں یکدم ہلاک نہیں کرونگا بلکہ آہستہ آہستہ تاکہ وہ رجوع کریں اور تو بہ کرنے والوں میں سے ہو جائیں۔اور میری لعنت ان پر اور ان کے گھر کی چار دیواری پر اُن کے بڑوں اور اُن کے چھوٹوں پر اور ان کی عورتوں اور ان کے مردوں پر اور اُن کے مہمانوں پر جو ان کے گھروں میں اتریں گے نازل ہونے والی ہے اور وہ سب کے سب ملعون ہونے والے ہیں۔سوائے ان لوگوں کے جو ایمان لائیں اور ان سے قطع تعلق کریں اور اُن کی مجلسوں سے دُور ہوں دو رحمت الہی کے تحت ہوں گے۔" ( ترجمه عربی عبارت آئینہ کمالات اسلام)