تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 347 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 347

۳۴۷ بنگال کو دوبارہ متحد کر دیا جائے۔وائسرائے نے انکار کیا۔گالیوں نے انار کی شروع کردی چنانچہ صوبہ بنگال میں تشدد کا دور دورہ شروع ہو گیا۔انارکسٹ پارٹی نے ہم سازی اور بمباری شروع کر دی۔کئی انگریزوں کی جانیں ضائع ہوئیں۔پولیٹیکل ڈاکوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔الغرض بنگال کی حالت بے حد خطر ناک ہو گئی لیکن وائسرائے بہادر نے صاف طور پر اعلان کر دیا کہ وہ تقسیم بنگال ہر گز منسوخ نہ کریں گے اس حالت میں کون شخص سمجھ سکتا تھا کہ وائسرائے کا یہ حکم منسوخ ہو جائے گا۔اور بنگالیوں کی دلجوئی ہو گی۔مگر قارئین متعجب ہوں گے ۱۹۰۶ء میں مرزا صاحب کو اطلاع ملی ” پہلے جنگالہ کی نسبت جو کچھ حکم جاری کیا گیا تھا اب ان کی دلجوئی ہو گی۔“ اس کے بعد بھی حکومت کی طرف سے یہی کہا جاتا تھا کہ اس حکم میں کوئی ترمیم نہ ہو گی۔لیکن لا19ء میں شاہ جارج پنجم ہندوستان میں تشریف لائے اور آپ نے تقسیم بنگال منسوخ کر کے بنگالیوں کی دلجوئی کر دی۔گویا پانچ سال بعد خود بادشاہ کے ہاتھوں مرزا صاحب کی پیشگوئی پوری ہو گئی۔یقیناً اس پیشگوئی کے پورا ہونے میں صاحب نظر لوگوں کے لئے ایک سبق ہے اور اصحاب دانش کے لئے غور و فکر کا موقعہ ہے۔۲۹-۹ ، جولائی ۱۸۹۷ء کو آپ نے دیکھا کہ حکام کی طرف سے ڈرانے کی کچھ کار روائی ہو گی۔پھر آپ نے دیکھا کہ مومنوں پر ایک ابتلا آیا۔پھر تیسری مرتبہ ایک اور اطلاع صادق آن باشد که ایام بلا می گذارد با محبت باوفا ان تمام اطلاعات کا نتیجہ یہ ہوا کہ عبدالحمید نامی ایک شخص نے عدالت