تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 307 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 307

فهم قرآن خدا تعصب اور عناد کا برا کرے۔جب یہ کسی دل میں پیدا ہو جاتا ہے تو اسے مخالف کی خوبیاں نظر نہیں آتیں بلکہ خوبیاں بھی عیب ہی دکھائی دیتی ہیں۔اس تعصب اور عناد کے جذبہ سے سر شار ہو کر برقی صاحب لکھتے ہیں :- " جناب مر از صاحب کی بہتر تصانیف میں ان تین چار آیات نبوت کے بغیر قرآن کا کوئی نظریہ یا کوئی اور آیت زیر بحث نہیں آئی جس سے ہم اندازہ لگا سکتے کہ قرآن کے متعلق آپ کا علم کیا اور کتنا ہے ہاں ضمنا دو چار آیات ضرور آئیں۔لیکن وہ کسی فیصلہ تک پہنچانے کے لئے ناکافی تھیں۔(حرف محرمانہ صفحہ ۲۳۴٬۲۳۳) افسوس ہے کہ برق صاحب نے وہ دوچار آیات بھی پیش کرنے کی تکلیف گوارا نہیں فرمائی۔برقی صاحب کا یہ بیان سراسر دروغ بے فروغ ہے کہ حضرت اقدس کی کتب میں صرف دو چار آیات زیر بحث آئی ہیں اور ان سے بھی آپ کے مبلغ علم کا اندازہ نہیں ہو سکتا۔ان کا ایسا کرنا تعصب کی انتہا ہے ورنہ حضرت اقدس نے سینکڑوں آیات قرآنیہ کی تفسیر کر کے دشمنان اسلام کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔کتاب آئینہ کمالات اسلام و اسلامی اصول کی فلاسفی اور بر امین احمدیہ حصہ پنجم اور چشمہ معرفت وغیرہ کا مطالعہ ہی اس بات کے لئے کافی سے بڑھ کر گواہ ہے۔آپ نے اسلامی اصول کی فلاسفی میں پانچ مشکل سوالوں کے جواب میں جو تقریر تحریر فرمائی تھی اس کے سننے والے اور اس پر تبصرہ کرنے والے اس کی تعریف میں از حدر طب اللسان رہے ہیں مگر افسوس ہے کہ برق صاحب کی آنکھیں حضرت اقدس کے تفسیری کمالات کو سمجھنے کی طرف سے بند ہیں۔وہ براہین احمدیہ کے ذکر میں اپنی کتاب کے صفحہ ۲۳۴ پر لکھتے ہیں :-