تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 275 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 275

۲۷۵ حضرت مسیح موعود کی تحریک کو تو ابھی قریباً چوہتر سال ہی ہوئے ہیں۔اور یہ تحریک خالص تبلیغی تحریک ہے۔پنجاب و ہند میں گو چوہڑے چمار عیسائی ہوتے رہے ہیں۔لیکن جب سے عیسائیت کے خلاف حضرت مسیح موعود نے تبلیغی جہاد کا علم بلند کیا۔مسلمانوں میں عیسائیوں کا فروغ پانے کی امید میں خاک میں مل گئی ہیں۔اگر حضرت مسیح موعود نہ آئے ہوتے تو شائد برق صاحب جیسے لوگ عیسائیت کی آغوش میں چلے گئے ہوتے۔کیونکہ اسلام کو قریب ترک کر دینے اور دوبارہ مسلمان ہونے کا تو وہ خود اپنے متعلق ذکر فرما چکے ہیں۔عیسائیوں کی تعداد کا بڑھنا جو مردم شماری کے رجرات سے دکھا رہے ہیں۔اس کے موجبات یہی ہیں کہ پادریوں نے چوہڑوں چماروں اور اچھوت اقوام کو مالی اور دنیوی لالچ اور مدد سے عیسائی بہایا۔اور ان کے بچوں کو تعلیم دلائی۔چونکہ عیسائیوں کی حکومت تھی۔اس لئے وہ قومیں سمجھیں کہ ہم عیسائی ہو کر دوسری قوموں کے مقابلہ میں حاکم قوم کا مذہب قبول کرنے سے سر باند ہو جائیں گے۔پھر غربا کی نسلیں بھی بہت ترقی کرتی ہیں۔پس مردم شماری میں اضافہ کے موجبات یہ امور ہیں۔اب خدا تعالیٰ کے فضل سے احمد یہ تحریک یورپ اور امریکہ ، افریقہ وغیرہ کے علاقوں میں اپنے قدم مضبوطی سے جما چکی ہے۔اور ہزار ہا عیسائی اس تحریک کی برکت سے آغوش اسلام میں آرہے ہیں۔اور تعلیم یافتہ عیسائیوں کے دل سے اسلام کے متعلق پرانے متعصبانہ خیالات دور ہو رہے ہیں۔اور وہ اسلام کے متعلق نئی ریسرچ پر آمادہ ہو چکے ہیں۔اس وقت جماعت احمدیہ کے کئی مشن عیسائی ممالک میں جاری ہیں۔اور دن دوگنی رات چوگنی ترقی کر رہے ہیں۔برق صاحب کو معلوم ہونا چاہیئے کہ روس تو عیسائیت کو چھوڑ چکا ہے اور اس کے اکثر افراد اس وقت دہر یہ ہیں۔اور اب خود عیسائی یہ محسوس کر رہے ہیں کہ ساری