تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 274 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 274

۲۷۴ رجرات کے لحاظ سے قرار دیتے ہیں۔لکھتے ہیں :- و لیکن مسیح موعود کی دلائل قاطعه و براہین ساطعہ کے زور سے ایک بھی عیسائی مسلمان نہ ہوا۔قدر تا سوال پیدا ہوتا ہے کہ مسیح موعود نے دجال اکبر کو کہاں چوٹیں لگائیں اور آباد جال ان ضر بہائے عیسوی سے فوت ہو گیا تھا۔یا بچ نکلا تھا۔اگر سچ نکلا تھا تو وہ قتل دجال کا سلسلہ کہاں گیا۔اگر فوت ہو گیا تھا تو پھر آج یہ ساری کائنات پر کن کی سلطنت ہے ؟ کیا یہ روس، یہ انگریز ، یہ امریکی، یہ فرانسیسی وغیرہ سب مر چکے تھے۔اور یہ ستر کروڑ عیسائی ان فوت شدہ بزرگوں کے صرف بروز ہیں۔“ الجواب (حرف محرمانه صفحه ۱۹۲) استہزاء کے ساتھ اعتراض کر لینا تو بیدی آسان بات ہے۔لیکن حقیقت بین نگاہ سے حقائق کا مطالعہ کرنا یہ کسی کسی کا حصہ ہوتا ہے۔برق صاحب کو یہ اعتراض کرتے ہوئے ذرا شرم کرنی چاہئے تھی۔کیونکہ قرآن شریف میں یہ پیشگوئی موجود ہے۔هُوَ الذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلى الدين كله ھو (اصف : ۱۰) کہ خدا تعالیٰ نے اپنے رسول کو ہدایت اور دین حق کے ساتھ بھیجا ہے تا اسے تمام ادیان پر غالب کر دے۔مگر اس آیت کے نزول پر ساڑھے تیرہ سو سال گزر چکے ہیں۔لیکن ابھی کا فروں اور مشرکوں کی تعداد مسلمانوں کے مقابلہ میں زیادہ ہے۔اور مردم شماری کے لحاظ سے ہر دس سال کے بعد کافر اور مشرک بھی لازمی طور پر ڑھتے چلے آرہے ہیں۔تو کیا برق صاحب اس وجہ سے اسلام پر بھی حملہ آور ہوں گے کہ چودہ سو سال گزرنے پر بھی ابھی کافروں اور مشرکوں کی تعداد اسلام کے مقابلہ میں کئی گنا زیادہ ہے۔حالانکہ مسلمانوں کو عیسائیوں سے لڑائیاں بھی کرنی پڑی ہیں۔