تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 269 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 269

۲۶۹ طریق بھی خلاف انجیل ہونے کی وجہ سے جاری نہیں کر سکتی۔تحفہ قیصریہ دستاره قیصریه حضرت اقدس نے رسالہ تحفہ قیصریہ میں ملکہ معظمہ وکٹوریہ کو دعوت اسلام دی۔چونکہ ملکہ معظمہ کی طرف سے اس تحفہ کے ملنے کا کوئی اعتراف نہ ہوا۔اس لئے آپ نے خیال کیا کہ ممکن ہے متعلقہ افسروں نے تحفہ قیصریہ ملکہ معظمہ تک پہنچایا ہی نہ ہو لہذا اس پر آپ نے رسالہ ستارہ قیصر یہ لکھا جس کا اقتباس برق صاحب نے یوں درج کیا ہے :- تحفہ قیصریہ حضرت قیصرہ ہند دام اقبالہا کی خدمت میں بطور درویشانہ تحفہ کے ارسال کیا تھا۔اور مجھے یقین تھا کہ اس کے جواب سے مجھے عزت دی جائے گی۔اور امید سے بڑھ کر میری سر فرازی کا موجب ہوگا۔مگر مجھے نہایت تعجب ہے کہ ایک کلمہ شاہانہ سے بھی ممنون نہیں کیا گیا۔لہذا حسن ظن نے جو میں حضور سے رکھتا ہوں۔دوبارہ مجھے مجبور کیا کہ اس تحفہ قیصریہ کی طرف جنابہ ممدوحہ کی توجہ دلاؤں اور شاہانہ منظوری کے چند الفاظ سے خوشی حاصل کروں۔“ (ستارہ قیصریہ صفحہ ۲) اعتراض اس پر برق صاحب یوں معترض ہیں۔:- جس فقر نے شاہوں کی طرف نگاہ اٹھانا تو بین نگاہ سمجھا تھا آج اس فقر کو کیا ہو گیا ہے کہ وہ آستان شاہی پر قسمے ونگا ہے کی بھیک مانگ رہا ہے۔“ الجواب (حرف محرمانه صفحه ۱۸۵) حضرت اقدس اس عبارت کے ذریعہ ملکہ معظمہ سے مولوی محمد حسین