تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 259 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 259

۲۵۹ -۲ وہ دن نزدیک آتے ہیں جو سچائی کا آفتاب مغرب کی طرف سے چڑھے گا۔اور یورپ کو سچے خدا کا پتہ لگے گا۔قریب ہے کہ سب ملتیں ہلاک ہوں گی مگر اسلام اور سب حربے ٹوٹ جائیں گے مگر اسلام کا آسمانی حربہ کہ وہ نہ ٹوٹے گا نہ کند ہو گا۔جب تک دجالیت کو پاش پاش نہ کر دے۔وہ وقت قریب ہے کہ خدا کی بچی توحید جس کو میل بانوں کے رہنے والے اور تمام تعلیموں سے غافل بھی اپنے اندر محسوس کرتے ہیں ملکوں میں پھیلے گی۔اس دن نہ کوئی مصنوعی کفار و باقی رہے گا اور نہ کوئی مصنوعی خدا۔خدا کا ایک ہی ہاتھ کفر کی سب تدبیروں کو باطل کر دے گا۔لیکن نہ کسی تلوار سے نہ کسی بندوق سے بلکہ مستعد روحوں کو روشنی عطا کرنے سے اور پاک دلوں پر ایک نور اتارنے سے تب یہ باتیں جو میں کہتا ہوں سمجھ میں آئیں گی۔“ الاشتهار متیقنا لوحی اللہ القہار تذکرہ صفحہ ۲۹۹) پس وہ دل جو اس یقین سے لبریز تھا کہ اسلام کی فتح کا زمانہ قریب آرہا ہے اور کفر کی صف جلد لپیٹ دی جائے گی اور دجال کا فتنہ پاش پاش ہو جائے گا اور سب ملتیں بجز اسلام کے ہلاک ہو جائیں گی۔اس نے اگر ایک عارضی وقت کے لئے ایک غیر ملکی مذ ہبی آزادی دینے والی حکومت سے تعاون کی ہدایت فرمائی۔تو یہ کیسے خیال کیا جا سکتا ہے کہ وہ دائمی طور پر مسلمانوں کو عیسائیوں کا غلام بنانا چاہتا ہے۔جب کہ اس کا دل یقین سے بھرا ہوا ہے کہ اسلام اب فتح پائے گا۔اور انگریز اور سارا یورپ اسلام قبول کرے گا۔اور یہ لوگ خود اسلام کے خادم بن جائیں گے۔اور سرور کائنات عملے کی اطاعت کرنے پر فخر محسوس کریں گے۔اور خدا کی بادشاہت ساری دنیا میں قائم ہو جائے گی۔اور اسلام کا جھنڈا تمام دنیا پر لہرائیگا۔اور سب جھنڈے اس کے آگے سر نگوں ہو جائیں گے۔انبیاء کی سنت یہی ہے کہ غیر ملکی سلطنت میں رہتے ہوں تو اس کے خلاف