تحقیقِ عارفانہ — Page 15
۱۵ ہو امام عبد الوہاب شعرانی علیہ الرحمہ کی کتاب الیواقیت والجواہر جلد ۲ صفحہ ۳۹ اور سرتاج صوفیا شیخ اکبر محی الدین ابن العربی علیہ الرحمۃ کی کتاب فتوحات مکیہ جلد ۲ صفحہ ۱۰۰ اور حضرت عبد الکریم جیلانی علیہ الرحمۃ کی کتاب الانسان الکامل جلد اصفحہ ۹۸ اور حضرت شاہ ولی اللہ صاحب محدث دہلوی علیہ الرحمۃ مجدد صدی دوازدھم کی کتاب تفہیمات الہیہ کی تقسیم صفحہ ۵۳ اور امام محمد طاہر علیہ الرحمہ کی کتاب تعملہ مجمع البحار صفحہ ۸۵ امام علی القاری کے معنی النبيين اسی طرح فقہ حنفیہ کے جلیل القدر امام ملا علی القاری علیہ الرحمۃ خاتم النب کے معنی یوں تحریر فرماتے ہیں :۔المعنى أنه لأيا تي بَعْدَه، نَى يَنسَحُ مِلْته وَلَمْ يَكُنُ مِنْ أُمَّتِهِ" ( موضوعات کبیر صفحه ۵۹) یعنی خاتم النبین کے یہ معنی ہیں کہ آنحضرت ﷺ کے بعد ایسا کوئی نبی نہیں آئیگا جو آپ کے دین کو منسوخ کرے اور آپکی امت میں سے نہ ہو۔اس سے ظاہر ہے کہ خاتم النبیین کی آیت امتی نبی کے آنے میں مانع نہیں۔مولوی محمد قاسم صاحب نانوتوی کا قول " مولوی محمد قاسم صاحب نانوتوی خاتم النبیین کے معنی ابو الانبیاء اور نبوت میں مؤثر وجود قرار دیتے ہوئے ان معنی کے پیش نظر لکھتے ہیں :- "بالفرض اگر بعد زمانہ نبوی سے بھی کوئی نبی پیدا ہو تو پھر بھی خاتمیت محمد ی میں کچھ فرق نہیں آئے گا۔“ ( تحذیر الناس صفحہ ۲۷)