تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 13 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 13

۱۳ امت کے خلیفہ ہونے کو یہ آیت رڈ کرتی ہے۔برق صاحب کا فرض نبوت اور ختم نبوت کے معافی کے متعلق جناب برق صاحب کے ذاتی خیالات کچھ بھی ہوں چونکہ ان کا دعویٰ یہ ہے کہ انہوں نے حرف محرمانہ محققانہ انداز میں لکھی ہے۔اس لئے ان کا فرض تھا کہ وہ اپنے ان خیالات کا بھی اس کتاب میں کھلے لفظوں میں اظہار فرماتے کہ آپ کے نزدیک حضرت عیسیٰ ان دلائل کے رو سے زندہ ہیں۔مگر وہ تو اپنے خط کے رُو سے خود شک میں مبتلاء ہیں۔ختم نبوت کے بارہ میں ان کا یہ بھی فرض تھا کہ وہ اس بات کا بھی اعتراف فرماتے کہ گو میرے خیالات نبوت اور ختم نبوت کے متعلق احمدیوں اور دوسرے علماء سے مختلف ہیں۔لیکن احمدیوں اور غیر احمدیوں کے درمیان ختم نبوت کے معانی میں اس حد تک اتفاق ہے کہ آنحضرت عے کے بعد کوئی شارع اور مستقل نبی نہیں آئے گا۔کیوں کہ جس طرح تمام علمائے امت خاتم النبیین کی آیت کی موجودگی میں امت محمد یہ میں از روئے احادیث نبویہ ایک نبی اللہ کی آمد کے بطور مسیح موعود قائل ہیں۔اسی طرح جماعت احمد یہ بھی آنحضرت اللہ کے تابع ایک امتی نبی اللہ کی آمد کی ہی قائل ہے۔اور جس طرح دوسرے علماء کے عقیدہ میں خاتم النہین کی آیت آنحضرت ملے کے بعد حضرت عیسی انہیں اللہ کی آمد میں روک نہیں اور وہ اپنے آپ کو اس عقیدہ کی وجہ سے ختم نبوت کا منکر نہیں سمجھتے اس طرح حضرت ہائی سلسلہ احمدیہ کے امتی نبی ہونے کے دعوئی پر غیر احمدی علماء کوئی حق نہیں رکھتے کہ انہیں اور جماعت احمدیہ کو اس عقیدہ کی وجہ سے ختم نبوت کا منکر قرار دیں۔کیونکہ احمدی اور غیر احمدی دونوں گرود آنحضرت نے کے بعد ایک تابع اور امتی نبی اللہ کی آمد میں اتفاق رکھتے ہیں ان میں عليسة