تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 129 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 129

۱۲۹ سمجھتے تھے۔حضرت خلیفہ اصبح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہامات جمع کرنے کا حکم دینا اس لئے نہیں تھا کہ آپ کے الہامات کتاب شریعت جدیدہ ہیں۔ڈاکٹر بشارت احمد صاحب لاہوری احمدی کا یہ لکھنا کہ ساتھ ہی مریدوں کو اس کی تلاوت کے لئے بھی ارشاد فرمایا۔حضرت خلیفۃ السیح الثانی کے ایک مخالف کی تحریر ہے۔جناب برق صاحب حضرت خلیفۃ اسیح الثانی کے کسی قول سے ایسا نہیں دکھا سکتے ہیں کہ آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مجموعہ الہامات کو شریعت کی کتاب قرار دیا ہے وَلَوْ كَانَ بَعْضُهُمْ لِبَعْض طَهِیراً۔( بنی اسرائیل : ۸۹) حضرت مسیح موعود کا چشمہ مسیحی صفحہ 4 اپر یہ فرمانا کہ میں عیسی مسیح کو ہر گزان امور میں اپنے پر کوئی زیادت نہیں دیکھتا۔یعنی جیسے ان پر خدا کا کلام نازل ہوا ایسے ہی مجھ پر ہو ا صرف اسی مفہوم میں ہے کہ جس طرح ان کی وحی غیر تشریعی تھی۔اسطرح میری وحی بھی غیر تشریعی ہے۔کیونکہ آپ صاف لفظوں میں آنحضرت ﷺ کے بعد شریعت جدیدہ لانے کو کفر قرار دے چکے ہیں۔اور حضرت عیسی علیہ السلام کو شریعت جدید و لانیوالا نبی نہیں سمجھتے ہیں۔برق صاحب کا ایک مغالطہ جناب برق صاحب نے ایک عبارث حضرت امام جماعت احمد یہ خلیفہ المسح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کی طرف بھی منسوب کی ہے کہ۔" یہ بات بالکل صحیح ہے کہ ہر شخص ترقی کر سکتا ہے اور بڑے سے بڑا درجہ پا سکتا ہے حتی کہ محمد ﷺ سے بھی بڑھ سکتا ہے۔" (حوالہ اخبار الفضل ۷ ار جولائی ۱۹۲۲ء حرف محرمانه صفحه ۵۲۰)