تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 581 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 581

۵۸۱ ہے جھوٹ گھڑنا، جھوٹ بنانا یا جھوٹ کے پل باندھنا۔(حرف محرمانہ صفحہ ۳۷۰) الجواب اگر حضرت اقدس جھوٹ کا لفظ استعمال کرتے۔تو پھر گھڑ نا و غیر وہی استعمال فرماتے۔مگر جب آپ نے دروغ بے فروغ کا لفظ فقرہ میں استعمال فرمایا۔تو چونکہ فارسی محاورہ دروغ بافتن تھا۔اس لئے اس موقعہ پر مٹا گیا تھا“ کے الفاظ ہی زیادہ موزون ہیں۔کیونکہ دروغ کے لئے فارسی میں بافتن (بتا) ہی استعمال ہوتا ہے۔کیا برق صاحب اس جواب سے کچھ فائدہ اٹھائیں گے۔نمبر ۳ : - برق صاحب نے حضرت اقدس کا ایک فقرہ درج کیا ہے جس کا حوالہ نہیں دیا۔وہ فقرہ یوں ہے :- قرآن کریم نے حضرت مسیح کے وفات کے منکروں کو ایسی زک دی ہے کہ اب وہ ذرہ نہیں ٹھہر سکتے۔“ برق صاحب کا اعتراض یہ ہے کہ وفات مذکر ہے یا مونث اسے جانے دیجئے۔صرف یہ دیکھئے کہ آخری جملے میں ذرہ " کا مفہوم کیا ہے اور اس کا یہ استعمال کہاں تک صحیح ہے۔الجواب (حرف محرمانه صفحه ۳۷۱) اگر نقل عبارت درست ہے تو سنئے۔وفات مونث ہے اور یائے معروف کو مجمول سے لکھنا یا یائے مجہول کو پائے معروف سے لکھنا بھی کا تہوں کا پر لنا دستور رہا ہے۔" برق صاحب نے حسب عادت " کی " کو " کے " پڑھ لیا ہے۔ذرہ " کا استعمال ہی اس جگہ موزون ہے کیونکہ مراد اس سے ذرہ بھر “ ہے اور یہی لفظ ” ٹھر سکتے" کے ساتھ استعمال ہو سکتا ہے۔نہ کہ "ذرا" کا لفظ۔