تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 368 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 368

آپ میں سے کئی احمدیوں کو بھی نہیں ہے۔“ گواه شد سید عبدالتی بقلم خود خاکسار گواه شد محمود احمد مختار (شاہد ) ظہور حسین سابق مبلغ روس- ریدہ ۲۰ / اپریل ۱۹۵۹ء " ۲۰ اپریل ۱۹۵۹ء (ماخوذ از پیشگوئی دربارہ مرزا احمد بیگ اور اس کے متعلقات کی وضاحت صفحه ۷ ۱۸ تا ۱۸۹) حضرت مسیح موعود تحریر فرماتے ہیں :- ”جب احمد بیگ فوت ہو گیا تو اس کی بیوہ عورت اور دیگر پسماندگان کی کمر ٹوٹ گئی تو وہ دعا اور تضرع کی طرف بدل متوجہ ہو گئے۔“ (حجة الله صفحه ۱۱ مطبوعہ ۱۸۹۶ء) پیشگوئی کے مطابق مرزا احمد بیگ کی وفات ہو جانے پر اس خاندان کے بعض افراد نے حضرت مسیح موعود کو خط بھی لکھے اور دعا کی درخواست کی ان خطوط کا ذکر 66 حضرت مسیح موعود نے اشتہار انعامی چار ہزار روپیہ “ و حقیقۃ الوحی صفحہ ۷ ۱۸ پر کیا پیشگوئی کے پانچ حصے اس پیشگوئی کے پانچ حصے ہیں جن میں سے پہلے تین حصے لفظ پورے ہو چکے ہیں اور پچھلے دو حصے مرزا سلطان محمد صاحب کی توبہ اور رجوع الی اللہ کی وجہ سے وعیدی پیشگوئیوں کی سنت کے مطابق جن کا پورا ہو نا عدم تو بہ کی شرط سے مشروط ہوتا ہے ٹل گئے ہیں۔اس لئے پیشگوئیوں کے اصول اور ان کے بارہ میں اللہ تعالی کی جو سنت ہے اُس کے رُو سے نفس پیشگوئی پر کوئی اعتراض وارد نہیں ہو سکتا۔پیشگوئی کے یہ پانچ حصے جو حضرت اقدس کی کتاب " آئینہ کمالات اسلام و