تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 301 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 301

سے متفق تھے۔اب برق صاحب اور کن اطباء پر فیصلہ چھوڑتے ہیں۔معلوم ہوتا ہے کہ میر ناصر نواب صاحب نے وبائی ہیضہ کے متعلق حضرت اقدس کے استفہامیہ فقرہ کو جملہ خبر یہ سمجھ لیا تھا۔اگر بالفرض آپ نے یہ فقرہ بطور جملہ خبر یہ ہی فرمایا ہو تو۔یہ معالج ڈاکٹروں کی رائے کے مطابق نہیں لہذا بیماری کی صحیح تشخیص وہی ہے جو ڈاکٹروں نے کی۔اور وہ پرانی اعصابی تکلیف کا دورہ تھا۔جس کے نتیجہ میں اسہال سے آپ کی وفات ہوئی۔انا لله و انا اليه راجعون۔ڈاکٹر عبدالحکیم مشتمل جس طرح برق صاحب نے مولوی ثناء اللہ صاحب کی عذرات پر تحریر کو چھپا کر انصاف کا خون کیا ہے۔اسی طرح اسکے بعد ڈاکٹر عبدالحکیم کے ذکر میں برق صاحب نے ڈاکٹر عبدا تحکیم کی آخری پیشگوئی کو چھپا کر جو اس کی پہلی پیشگوئیوں کی ناسخ تھی اخفائے حق سے کام لیتے ہوئے ایک مجرمانہ حرکت کی ہے۔ڈاکٹر عبدا حکیم سے متعلقہ پیشگوئی پر مضمون آپ نے حرف محرمانہ صفحہ ۲۲۱ تا صفحہ ۲۲۸ تک لکھا ہے۔برق صاحب نے شروع میں ڈاکٹر عبدالحکیم کی اس پیشگوئی کا ذکر کیا ہے۔جس میں ڈاکٹر ند کور نے حضرت اقدس کے تین سال کے اندر ہلاک ہونے کی خبر دی۔اور اس کے بالمقابل حضرت اقدس نے اپنی پیشگوئی شائع فرمائی۔جس میں آپ کی یہ دعا " مذکور ہے۔رَبِّ فَرِّقَ بَيْنَ صَادِق وَ كَاذِب اے میرے خدا صادق اور کاذب میں فرق کر کے دکھلا۔اشتهار ۶ ار اگست ۱۹۰۶ء مندرجه تبلیغ رسالت جلد ۱۰ صفحه ۱۱۳) برق صاحب لکھتے ہیں :- یہ الہام پڑھ کر ڈاکٹر نے اپنے پہلے الہام میں یوں ترمیم کی :-