تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 273 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 273

۲۷۳ ہے کہ بائد وشائد۔سوال دوم کے جواب میں عرض ہے۔کہ ایک وقت وہ تھا کہ بڑے بڑے لوگ جسے پادری عماد الدین سابق مولوی عماد الدین امام شاہی مسجد آگرہ۔اور پادری صفدر علی اور میاں سراج الدین اور پادری سلطان محمد خان پال اور پادری حافظ احمد صحیح جیسے آدمی اور بڑے بڑے زمیندار عیسائیت کی آغوش میں جارہے تھے۔لیکن جب حضرت مسیح موعود نے کسر صلیب کا بیڑا اٹھایا عیسائیوں کا طلسم پاش پاش ہو گیا۔اور اب کوئی بڑا عالم اور معزز شخصیت عیسائیت کی آغوش میں جانے کے لئے تیار نہیں۔بجز ان لوگوں کے جو یا تو بھو کے ہوں اور دنیوی لالچ میں آکر کادالفقران يكون كفراً کے ماتحت عیسائی بن جائیں یا وہ لوگ عیسائیت میں داخل ہو جاتے ہیں جو اسلام کی تعلیم اور احمدیت کے لٹریچر سے ناواقف ہوں۔اور غیر احمدی مولویوں سے حضرت مسیح کی یہ صفات سن کر انہیں صحیح تسلیم کر رہے ہوں۔کہ وہ دو ہزار سال سے زندہ آسمان پر موجود ہیں نہ کچھ کھاتے ہیں نہ پیتے ہیں۔وہ حقیقی مردوں کو زندہ کرتے تھے۔اور حقیقی پرندوں کے خالق تھے اور غیب دان تھے۔ایسے لوگ جو پہلے ہی ان عقائد کی وجہ سے نیم عیسائی ہوتے ہیں عیسائیوں کے دام میں آجاتے ہیں اور حضرت مسیح کو عیسائیوں کی تبلیغ سے آنحضرت ﷺ سے افضل قرار دینے لگ جاتے ہیں۔لیکن جو لوگ احمدیت کی تعلیم سے واقف ہیں وہ عیسائیوں کے دام میں نہیں آسکتے۔پنجاب میں عیسائیوں کی تعداد جناب برق صاحب پنجاب میں عیسائیوں کی تعداد کے عنوان سے ۱۸۸۱ء سے ۱۹۱۱ ء تک عیسائیوں کی مردم شماری کا ذکر کر کے دکھاتے ہیں کہ تمہیں برس میں تقریباً پونے دو لاکھ کا اضافہ صرف پنجاب میں ہوا ہے۔اور پورے ہندوستان کی مردم شماری پیش کر کے تیس سال میں تیس لاکھ چودہ ہزار کا اضافہ مردم شماری کے