تحقیقِ عارفانہ — Page 272
: ۲۷۲ طرف مهتم کاروبار تجویز تعطیل جمعه ) پس برق صاحب نے آخری عبارت کو حذف کر کے یہ ظاہر کیا ہے کہ گویا ایسے نقشے از خود گورنمنٹ کے مطالبہ کے بغیر گورنمنٹ کو بھیج دیئے گئے تھے۔اور یہ تاثر عبارت میں تحریف کر کے پیدا کرنا چاہا ہے۔ایسی تحریف کرنے والے انسان کی طرف سے جو کتاب شائع ہو وہ تو " حرف مجرمانہ " کہلانے کی مستحق ہے۔کیونکہ اس میں منشاء متکلم کو چھپا کر حقیقت مسخ کر دی گئی ہے۔برق صاحب کے دواعتراض برق صاحب لکھتے ہیں مسیح موعود نے دجال کو کس طرح قتل کیا۔ا کیا دجال کی دنیوی شان و شوکت کم کر دی جواب نفی میں ہے۔۲- کیا دلائل سے پادریوں کو شکست دے کر لوگوں کو عیسائیت سے بد دل کر دیا۔جواب زیر دست نفی میں ہے۔اس لئے کہ عیسائیت سیلاب کے دھارے کی طرح اس سر زمین میں پھیلتی اور بڑھتی رہی۔الجواب ان دونوں سوالوں کا جواب نفی میں نہیں بلکہ اثبات میں ہے۔سوال اول کا جواب یہ ہے کہ اسلام کی تائید میں اور عیسائیت کی تردید میں دندان شکن مضامین لکھ کر حضرت مسیح موعود نے پادریوں کا رعب یکسر خاک میں ملا دیا۔اور پادری ایسے مرعوب ہوئے کہ انہوں نے اندر ہی اندر اپنے منادوں اور پادریوں کو فہمائش کی کہ وہ احمدیوں سے مذ ہبی گفتگو نہ کریں۔پس حضرت مسیح موعود کے دلائل کا یہ اثر ہے کہ اب کوئی پادری احمد یوں سے بحث ومباحثہ نہیں کرتا۔اور جو سر پھر ابھی بحث پر آمادہ ہو جائے وہ ایسی منہ کی کھاتا