تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 262 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 262

۲۶۲ ہے وہی رائے اس وقت علماء اور سیاسی لیڈروں کی تھی۔برق صاحب لکھتے ہیں :- جائے اس کے مسیح موعود دجال کو قتل فرماتے۔الٹا اس کی تلوار کو محافظ سمجھ رہے ہیں۔اور فرمارہے ہیں کہ اگر دجال کی تلوار نہ ہوتی تو مولوی لوگ آپ کو قتل کر ڈالتے۔“ الجواب حرف محرمانه صفحه ۱۸۹٬۱۸۰) یہ جھوٹ ہے جیسا کہ ہم پہلے بیان کر چکے ہیں کہ حضرت مسیح موعود نے انگریزی حکومت کو ہر گزر جال قرار نہیں دیا۔بلکہ پادریوں اور یورپ کے فلاسفروں کو د جال قرار دیا ہے۔برق صاحب نے حرف محرمانہ صفحہ ۱۸۰ پر تحفہ گولڑویہ سے یہ سیاق بریده عبارت پیش کی ہے :- ”ہمیشہ کی محکومی جیسی کوئی ذلت نہیں۔دائمی ذلت کے ساتھ دائمی عذاب ،، لازم پڑا ہوا ہے۔“ الجواب ان پر یہ عبارت یہود کے متعلق قرآنی پیشگوئی کے بیان پر مستعمل ہے ذلت اور مسکینی کی مار ماری گئی۔محض محکومی جس میں مذہبی آزادی حاصل ہو۔ذلت کا موجب نہیں۔البتہ ہمیشہ کی محکومی ضرور ذلت کا موجب ہے۔مگر حضرت اقدس تو پر امید تھے کہ اقوام یورپ بالآخر مسلمان ہو جائیں گی۔حضرت اقدس نے لکھا تھا :- ہم پر اور ہماری ذریت پر فرض ہو گیا کہ ہم اس گورنمنٹ برطانیہ کے