تحقیقِ عارفانہ — Page 141
۱۴۱ ایک رسول کے ثلث صدی کے الہامات کو بہ یک کشش قلم منسوخ کر دیا ایک ایسا اقدام ہے جس کے لئے سند کی ضرورت ہے۔الخ۔الجواب اس کے جواب میں واضح ہو کہ حضرت امام جماعت احمدیہ کا زیر بحث بیان اپنے ساتھ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سند رکھتا ہے۔جس کا اوپر ذکر کیا جاچکا ہے۔تیسری وجہ تیسری وجہ برق صاحب نے بصورت اعتراض یہ لکھی ہے۔اگر کوئی صاحب چونتیس برس کی وحی کو یہ کہہ کر مسترد کر دے کہ وہ آخری آٹھ برس کی وحی سے متصادم ہوتی ہے تو ایک غیر احمدی لازما اس نتیجہ پر پہنچے گا که یا تو پہلی وحی غیر خدائی تھی یا آخری اس لئے کہ خدا کی وحی میں تضاد و تصادم نہیں ہوتا۔66 الجواب (حرف محرمانه صفحه ۶۸) اس اعتراض کا جواب یہ ہے کہ بے شک خدا کی وحی میں تضاد و تصادم نہیں ہو تا۔مگر اس جگہ خدا تعالیٰ کی وحی میں تضاد و تصادم موجود نہیں بلکہ تضاد و تصادم صرف اجتہاد کا ہے۔آپ کی وحی میں براہین احمدیہ کے زمانہ سے نبی اور رسول کے الفاظ موجود ہیں۔جن کی معروف تعریف نبوت کے مقابل آپ تاویل کرتے رہے۔اور بعد کی متواتر وحی کی بنا پر آپ نے وہ تحویل ترک فرما دی اور اجتہاد میں تبدیلی کوئی قابل اعتراض امر نہیں۔اس اجتہاد میں تبدیلی کا باعث بعد کا الہام ہے۔