تحقیق جدید مُتعلق قبر مسیح ؑ — Page 167
۱۶۵ خوشی سے چمک اُٹھا۔اور کہنے لگے مجھے بڑی خوشی ہوئی۔پھر کہنے لگے۔آپ مجھے بتائیں۔کیا آپ کا یہ عقیدہ ہے۔کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد مسلمانوں کے لئے نبوت کا دروازہ کھلا ہے؟ گو یہ علیحدہ بات ہے کہ اللہ تعالے کی نظر انتخاب کسی خاص شخص پر پڑے۔اور دوسروں پر نہ پیٹھے۔میں نے کہا۔یقینا خدا تعالے نے امت محمدیہ کے لئے باب نبوت کو کھلا رکھا ہے۔اس پر ان کا چہرہ پھر دمک اٹھا۔اور کہنے لگے۔مجھے بڑی خوشی ہوئی۔پھر با وجود اس کے کہ انہیں معلوم تھا کہ میں جماعت احمدیہ کا خلیفہ اور حضرت مسیح موعود علیہ السّلام کا بیٹا ہوں۔مجھے کہنے لگے۔آپ نے حضرت مرزا صاحب کو دیکھا ہے۔میں نے کہا ہاں دیکھا ہے۔اس پر پھر ان کا چہرہ روشن ہو گیا۔اور کہنے لگے مجھے بڑی خوشی ہوئی۔اپنے ہاتھ پکروائیے۔پھر انہوں نے مجھ سے مصافحہ کیا۔اور کہتے ہوئے کہ آج میں نے ایک بنی کے دیکھنے والے سے مصافحہ کیا ہے۔شرح سمجھدار اور بے شرم یور و بین نوسم به عقیدہ کبھی برداشت ہی نہیں کر سکتے۔کہ کوئی ایسا نہی آئے۔جو تمام ترقیات کے دروازے بنی نوع انسان کے لئے بند کر دے نے مسٹر شیلے اس امر میں بہت لذت محسوس کیا کرتے تھے۔کہ وہ ایک نبی کے ملنے والے سے مل رہے ہیں۔اور سر ایک ہندوستانی جو انہیں مسجد میں ملتا تھا۔اس کے ساتھ اس قسم کی گفتگو کیا کرتے تھے۔جیسی کہ انہوں نے خلیفہ المسیح ایدہ اللہ تعالے بنصرہ العزیز سے کی۔(صادق)