تحقیق جدید مُتعلق قبر مسیح ؑ — Page 166
جبکہ عاجز را قم (مصنف) بہمراہی قاضی عبد اللہ صاحب لنڈن میں تبلیغ اسلام کی خدمت پر مامور تھا۔اور اگرچہ اس کتاب کے ساتھ ان کا کوئی تعلق نہیں۔تاہم ہیں چاہتا ہوں۔کہ میرے وقت کے ایک مخلص احمدی یوروپین کا ذکر محفوظ ہو جائے۔اس واسطے اس کو یہاں درج کیا ؟ جاتا ہے۔مرحوم مسٹر شیلے قاضی صاحب کو پہلے پارک میں سے تھے پھر ہمارے ماں مشن ہوس اسٹار سٹریٹ میں آتے رہے۔اور شادی میں مشرق با سلام ہوئے۔اور ان کا اسلامی نام اسد اللہ رکھا گیا تھا۔رہے وراء میں قریباً نوے سال کی عمر میں وفات پائی۔اللهم اغفره وارحمه و ارفع درجاته فى جنت العلی۔یہ ایک نہایت ہی مخلص احمدی تو مسلم تھے۔ان کے متعلق حضرت خلیفہ المسیح ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے خطبہ جمعہ مطبوعہ الفضل ۲۲ نومبر ۱۹۳۳ ء میں فرمایا۔سمجھدا را در دیانت دار نو مسلم تو اس بات کو کبھی برداشت ہی نہیں کر سکتے۔کہ نبوت کا دروازہ بند ما تاحیائے جب میں ولایت گیا تو ایک نہایت ہی مخلص احمد سی نو مسلم مسٹر شیلے جو بہت بوڑھے تھے۔اور اسب فوت ہو چکے ہیں۔مجھ سے ملنے کے لئے آئے۔وہ مزدوری کیا کرتے تھے۔اور ان کی عادت تھی۔کہ جب بھی مسجد میں آتے چونکہ جائے وغیرہ پلائی جاتی تھی۔اس لئے کچھ آنے یا تو آنے کے قریب ہمیشہ چندہ دے جانی تا یہ نہ سمجھا جائے۔کہ وہ مفت میں چائے پی رہے ہیں۔نہایت مخلص اور اسلام سے محبت رکھنے والے تھے مجھ سے جب ملنے - کے لئے آئے۔تو بائیں کرتے وقت محبت کے جذبہ سے سرشار ہو کر مجھ سے کہنے لگے۔آپ مجھے بیز بتائیں۔کیا مرزا صاحب نبی تھے ؟ میں نے کہا ہاں نبی تھے۔اس پر ان کا چہرا