تحقیق جدید مُتعلق قبر مسیح ؑ — Page 28
۲۷ اس قبر کے متعلق مولوی عبد الرحمن صاحب خاکی ٹیچر گورنمنٹ اسکول کوہ مری کا بیان درج ذیل کیا جاتا ہے۔کوہ مری کے یورینٹ کی بلند چوٹی پر ایک استھان ہے جس کے متعلق مشہور ہے کہ وہ مائی مری کا استھان ہے۔کہتے ہیں۔کہ یہ عورت قدیم زمانے میں گزری ہے۔راجہ کرن کی ڈھیری " ماتی مری کے استھان سے قریباً پانچ میل کے فاصلہ پر ایک پہاڑ کی چوٹی پر واقع ہے۔مائی مری کے استھان پر سند د لوگ جاتے ہیں۔اور مٹھائی اور دیگر چیزیں بطور چڑھاوے کے لے جاتے ہیں بعض سندوؤں نے ایک دو ماہ قبل میونسپل کمیٹی مری میں درخواست بھی دی تھی۔کہ انہیں وہاں میلہ وغیرہ کرنے کی اجازت دی جائے کہتے ہیں۔کہ کسی زمانہ میں مائی مری کے استھان کے قریب سمائی موضوع کا مندر بھی تھا۔جس کے آثار اب وہاں نہیں پائے جاتے ہیں۔مانی مربی کے استھان اس ایک ٹاور ہے۔جو گورنمنٹ نے بنوا بنوایا ہے۔عام لوگوں کا خیال ہے کہ مائی مری کوئی بہتہ و بصورت گذاری 수 د مگر یہ نام ہندوؤں کا نہیں ہوتا۔مری۔اور مریم ایک ہی لفظ ہے۔عبرانی زبان میں مری ہی کہتے ہیں۔انگریزی میں میری اور عربی میں مریم - مؤلفت ) اب تک صرف یہی حالات دریافت ہو سکے ہیں۔مزید حالات اگر معلوم ہو سکے۔تو انشاء اللہ پھر لکھونگا :