تحقیق جدید مُتعلق قبر مسیح ؑ — Page 27
۲۶ ایک بہت پرانے مندر بنام بانڈ رین نہان کے کھنڈرات ہیں۔جو در اصل قدیم حکمرانان کشمیر کے دارالسلطنت کا مقام تھا۔اس کے اندر در کچھ اس قسم کے نقش و نگار ہیں۔جو قدیم عبرانی حروف سے ملتے جلتے ہیں۔اس کے اندرا در باہر کا فوٹو ہمارے دوست عبداللہ خان صاحب نے لیا تھا۔ملاحظہ ہو فوٹو : ا۔قبر مریم قرآن شریف کی آیت وَ آدَيْنَهُمَا إِلَى رَبوَةٍ ذَاتِ قرار ومعین سے معلوم ہوتا ہے۔کہ حضرت پیسے کی والدہ کو بھی ان کے ساتھ کسی چشموں والے پہاڑ پر جگہ دی گئی۔اس کے متعلق تحقیقات کرنے سے معلوم ہوا۔کہ کوہ مری پہاڑ پر ایک قبر حضرت مریم کی ہے۔معلوم ہوتا ہے۔کہ یہ پہاڑ اسی نام سے مشہور ہے۔قیاس ہو سکتا ہے کہ حضرت مریم حضرت مسیح کے ساتھ ہی یا ان کے بعد کشمیر گئی ہوں۔اور پھر یہاں قیام کیا ہو۔یا اس راستہ سے گذرتے ہوئے یہاں وفات پائی ہو۔حضرت مولوی شیر عسلی احب نے بھی اس قبر کو دیکھا ہے۔اور اس کے متعلق حالات درسرایان کئے ہیں۔عبرانی اور انگریزی ہیں مریم کو مری ہی کہتے ہیں۔اصل لفظ مری ہے۔عربی میں مریکہ ہو گیا۔ملاحظہ ہو۔تصویر فوٹو یہ قبر کو ہ مرسی کے شہر کے بالکل قریب واقعہ ہے۔مولوی فاضل عبد الواحد صاحب کشمیری کا بیان ہے۔کہ کشمیری لوگ اب تک مریم کو مری بولتے ہیں۔جس لڑکی کا نام مریم ہو۔اسے مری کر کے پجارا جاتا ہے۔