تفسیر خاتم النبیین اور بزرگان سلف — Page 83
، قرآنی هو الذی ارسل رسوله الا کے عین مطابق ہے، لیکن اس کا عملی ظهور نقشہ - عالم پر کسی طرح مقدر ہے ؟ یہ عظیم الشان راز بھی حضرت مهدی موعود علیہ السلام نے آکر کھولا اور نرمایا: اب وہ دن نزدیک آتے ہیں کہ جو سچائی کا آفتاب مغرب کی طرف سے چڑھے گا اور یورپ کو سچے خدا کا پتہ چلے گا اور بعد اس کے توبہ کا دروازہ بند ہو گا کیونکہ داخل ہونے والے بڑے زور سے داخل ہو جائیں گے اور وہی باتی رہ جائیں گے جن کے دل پر فطرت سے دروازے بند ہیں اور نور سے نہیں بلکہ تاریکی سے محبت رکھتے ہیں۔قریب ہے کہ سب ملتیں ہلاک ہوں گی مگر اسلام اور سب حربے ٹوٹ جائیں گے مگر اسلام کا آسمانی حریہ کہ وہ نہ ٹوٹے گا نہ گند ہو گا جب تک دجالیت کو پاش پاش نہ کر دے وہ وقت قریب ہے کہ خدا کی سچی توحید ی کو بیابانوں کے رہنے والے اور تمام تعلیموں سے فائل بھی اپنے اندر محسوس کرتے ہیں ملکوں میں پھیلے گی اس دن نہ کوئی مصنوعی کفارہ باقی رہے گا اور نہ کوئی مصنوعی خدا اور خدا کا ایک ہی ہاتھ کفر کی سب تدبیروں کو باطل کر دے گا، لیکن نہ کسی تلوار سے اور نہ کسی بندوق سے بلکہ مستعد رو توی کو روشنی عطا کرنے سے اور پاک دلوں پر ایک نور اتارنے سے۔تب یہ بائیں جو میں کتنا ہوں سمجھ میں آئیں گی رے اک بڑی مدت سے دیں کو کفر تھا کھاتا رہا یقین سمجھو کہ آئے کفر کو کھانے کے دن دیں کی نصرت کیلیئے اگ آسماں پر شور ہے اب گیا وقتِ نعتزاں آئے ہیں پھیلی لانے کے دن حضرت مهدی موعود علیہ السلام نے اس فلسفہ پر بھی روشنی ڈالی کہ اسلام کا یہ عالمگیر غلبہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (فداط ابی واقی) کے زمانہ میں کیوں ظہور میں نہیں آیا ہے چنانچہ آپ نے فرمایا ہے چونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نیت کا زمانہ قیامت تک ممتد ہے اور ل الاشتهار مستيقناً بوحى الله القهار ۱۴ جنوری شده مجموعه اشتهارات ح ص ۲۰۵۰۳۴ ناشر اشرکت اسلامی ریون