تفہیماتِ ربانیّہ

by Other Authors

Page 739 of 831

تفہیماتِ ربانیّہ — Page 739

پادریوں کی شکست فاش کا اعتراف ۱۹۳۴ء میں دہلی سے نور محمد صاحب مالک اصبح المطابع نے حضرت شاہ رفیع الدین صاحب اور مولانا اشرف علی صاحب کے دونوں ترجموں والا ایک قرآن شریف شائع کیا۔اس کے دیباچہ میں صاف اور واضح اقرار کیا گیا ہے کہ عیسائی پادریوں کی ہندوستان کو عیسائی بنانے کی سکیم کو حضرت مرزا غلام احمد قادیانی نے عقیدہ وفات مسیح سے سراسر نا کام بنادیا اور پادریوں کو ہندوستان سے لے کر ولایت تک شکست دے دی اصل الفاظ یہ ہیں :۔" اسی زمانہ میں پادری لیفرائے پادریوں کی ایک بڑی جماعت لے کر اور حلف اُٹھا کر ولایت سے چلا کہ تھوڑے عرصہ میں تمام ہندوستان کو عیسائی بنالوں گا۔ولایت کے انگریزوں سے روپیہ کی بہت بڑی مدد اور آئندہ کی مدد کے مسلسل وعدوں کا اقرار لے کر ہندوستان میں داخل ہوکر بڑا تلاطم برپا کیا۔اسلام کی سیرت واحکام پر جو اس کا حملہ ہوا تو وہ ناکام ثابت ہوا۔کیونکہ احکام اسلام وسیرت رسول اور احکام انبیاء بنی اسرائیل اور ان کی سیرت جن پر اس کا ایمان تھا یکساں تھے۔پس الزامی ونقلی عقلی جوابوں سے ہار گیا مگر حضرت عیسی کے آسمان پر بجسم خاکی زندہ موجود ہونے اور دوسرے انبیاء کے زمین میں مدفون ہونے کا حملہ عوام کے لئے اس کے خیال میں کارگر ہؤا۔تب مولوی غلام احمد قادیانی کھڑے ہو گئے اور لیفر ائے اور اُس کی جماعت سے کہا کہ عینی جس کا تم نام لیتے ہو دوسرے انسانوں کی طرح سے فوت ہو کر دفن ہو چکے ہیں اور جس عیسی کے آنے کی خبر ہے وہ میں ہوں۔پس اگر تم سعادت مند ہوتو مجھ کو قبول کر لو۔اس ترکیب سے اُس نے لیفر ائے کو اس قدر تنگ کیا کہ اس کو اپنا پیچھا چھڑانا مشکل ہو گیا اور اس ترکیب سے اس نے ہندوستان سے لے کر ولایت تک کے (739)