تفہیماتِ ربانیّہ — Page 701
وَاطِيْعُوا الرَّسُولَ وَأُولِي الْأَمْرِ مِنكُم میں اولی الامر کا مصداق انگریزوں کو ٹھہرایا ان میں مشہور انشاء پرداز ڈپٹی نذیر احمد کا نام بھی ہے۔انہوں نے قرآن مجید کے ترجمے میں انگریزوں کو پہلی دفعہ اولوالامر قرار دیا اور ان کی اطاعت کو اللہ اور رسول کی اطاعت میں تلزم۔۔۔دیکھو داستان تاریخ اُردو مصنفه حامد حسن قادری صفحه ۴۹۸ ( کتاب عطاء اللہ شاہ بخاری صفحه ۱۳۵) (۵) بریلوی صاحبان کے متعلق شورش کا شمیری لکھتے ہیں :- انگریز کے اولوالامر ہونے کا اعلان کیا اور فتویٰ دیا کہ ہندوستان دار الاسلام ہے انگریزوں کا یہ خود کاشتہ پودا کچھ دنوں بعد ایک مذہبی تحریک بن گیا۔چٹان لاہور ۱۵ راکتو بر۶۲) (۶) اہلحدیثوں کے متعلق مدیر طوفان ملتان لکھتے ہیں :- دم انگریزوں نے بڑی ہوشیاری اور چالاکی کے ساتھ تحریک مجدیت کا پودا ہندوستان میں بھی کاشت کیا اور پھر اسے اپنے ہاتھ سے ہی پروان چڑھایا ( طوقان سے رنومبر ۱۲ء) (۷) دار العلوم ندوۃ العلماء کے ترجمان الندوہ کے تین اقتباس ملاحظہ فرمائیں :- اس ( دار العلوم ) کا اصلی مقصد روشن خیال علاء کا پیدا کرتا ہے اور اس قسم کے علماء کا ایک ضروری فرض یہ بھی ہے کہ گورنمنٹ کی برکات حکومت سے واقف ہوں اور ملک میں گورنمنٹ کی وفاداری کے خیالات پھیلائیں۔“ الندوہ لکھنو جلد ۵ بابت جولائی ۱۹۰۸ء) ”مذہبی رواداری حکومت انگریزی کا خاصہ ہے ان پیدا ہونے والے علماء کے ذریعہ سے وہ (مسلمان) حکومت کی اطاعت اور فرمانبرداری میں زیادہ ہو جائیں گے۔“ الندوہ دسمبر ۱۹۰۸ ء صفحہ ۴-۷) حکومت انگریزی کی پنجاہ سالہ جو بلی کی خوشی میں دار العلوم ندوہ میں ایک دن کی تعطیل کی گئی اور جناب گورنر جنرل بہادر کی خدمت میں ندوہ کی طرف سے مبارکباد کا تار بھیجا گیا۔“ ( الندوہ نومبر ۱۹۰۸ء صفحه ۱) _: (۸) مولانا عبد الرحیم صاحب در دایم اے نے تاریخی حوالہ جات کا خلاصہ لکھا ہے کہ ے ار جولائی کیاء کو ہندوستان کے سات بڑے بڑے علماء کی طرف سے اس مضمون کا ایک فتویٰ شائع ہوا کہ انگریزوں کے خلاف جہاد جائز نہیں ہے ان کے نام یہ (701)