تفہیماتِ ربانیّہ — Page 539
خواب دلالت کرتی ہے کسی قدر پوری ہو گئیں اور جس قطبعیت کے اسم سے اس وقت کی خواب میں کتاب کو موسوم کیا گیا تھا اسی قطبیت کو اب مخالفوں کے مقابلہ پر بوعدہ انعام کثیر پیش کر کے تحت اسلام اُن پر پوری کی گئی ہے۔اور جس قدر اجزاء اس خواب کے ابھی تک ظہور میں نہیں آئے اُن کے ظہور کا سب کو منتظر رہنا چاہئے کہ آسمانی کا باتیں کبھی ٹل نہیں سکتیں۔“ ( براہین احمدیہ حصہ سوم صفحه ۲۴۸ لغایت ۲۵۰ حاشیه در حاشیه ا) براہین کی پیشگی رقوم کی واپسی اب سوال صرف پیشگی رقوم کا رہ جاتا ہے۔یعنی جن لوگوں نے قیمتیں دی تھیں ان کا روپیہ کیوں واپس نہ کیا ؟ سو اس کا جواب یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے خریداروں کے لئے دو مرتبہ سے زائد اشتہار دیا کہ جو جو لوگ اپنی قیمتیں واپس لینا چاہتے ہیں وہ وصول شدہ کتاب واپس بھیج کر قیمت منگوالیں۔چنانچہ ایسا ہی ہوا۔حضرت نے تحریر فرمایا ہے :- چار حصے اس کتاب کے جو طبع ہو چکے تھے کچھ تو مختلف قیمتوں پر فروخت کئے گئے تھے اور کچھ مفت تقسیم کئے گئے تھے۔پس جن لوگوں نے قیمتیں دی تھیں اکثر نے گالیاں بھی دیں اور اپنی قیمت بھی واپس لی۔(دیباچه برآیین پنجم صفحه ۸) معترض پٹیالوی نے بھی حضرت کے یہ الفاظ نقل کئے ہیں :۔اکشر براہین کا حصہ مفت تقسیم ہوا ہے اور بعض سے پانچ روپیہ د لے الحمد للہ کہ اس خواب کے باقی اجزاء بھی لفظ لفظاً پورے ہو کر لوگوں کے لئے از دیا ایمان کا موجب ہوئے۔سہ اس لئے کہ بعض لوگ تو احمدی ہی ہو گئے تھے جو اپنا مال و جان حضور کے اشارہ پر قربان کرنا اپنی سعادت سمجھتے ہیں۔(مؤلف) (539)