تفہیماتِ ربانیّہ

by Other Authors

Page 696 of 831

تفہیماتِ ربانیّہ — Page 696

يَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَيُقَاتِلُونَ أَهْلَ الْفِتَنِ کہ اس اُمت کے آخری حصہ میں ایک قوم ہوگی جنہیں صحابہ کا سا اجر و ثواب ملے گا وہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کریں گے اور فتنوں والوں کا مقابلہ کریں گے۔(مشکوۃ المصابیح صفحه ۵۸۴) یہ لوگ یقینا مسح موعود کی جماعت ہیں، اس لئے وہ صحابہ کے رنگ میں رنگین اور ان کے نام r کے مستحق ہیں۔الجواب صحیح مسلم کی روایت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جہاں آنے والے مسیح موعود کے لئے چار مرتبہ نبی اللہ کا لفظ استعمال فرمایا ہے وہاں پر آپ نے اس مسیح موعود کے رفقاء کے لئے چار مرتبہ لفظ اصحابہ استعمال فرمایا ہے۔(ملاحظہ ہومشکوۃ المصابیح صفحہ ۴۷۴) پس ہم قرآن مجید اور حدیث نبوی کی اتباع میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اولین ماننے والوں کو صحابہ کہتے ہیں۔رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ۔(۲۳) حکومت برطانیہ اور جماعت احمدیہ مخالفین کی طرف سے آئے دن یہ اعتراض کیا جاتا ہے کہ جماعت احمدیہ نے انگریزی گورنمنٹ سے جہاد کیوں نہیں کیا ؟ معلوم ہوتا ہے کہ اس جماعت کو انگریزوں نے قائم کیا ہے اور اس کے بانی کو انگریزی حکومت نے کھڑا کیا تھا۔مقام حیرت ہے کہ یہ اعتراض جتنا لغو، بے حقیقت اور بے بنیاد ہے اتنا ہی اسے بار بار دہرایا جاتا ہے اور عوام کے جذبات کو اُبھارنے کا ذریعہ بنایا جاتا ہے اس لئے ہم اس پر ذرا مفصل گفتگو کرتے ہیں۔انگریزوں سے پہلے کے حالات اس بارے میں حوالہ جات ملاحظہ فرمائیں :- (1) سیکھوں میں مسلمانوں کے خلاف نفرت کا جذبہ بے پناہ تھا۔مسلمان مردوں، عورتوں، بچوں کو بے دریغ قتل کیا گیا۔ان کے گاؤں بالکل تباہ کر دیئے گئے۔عورتوں کی بے حرمتی کی گئی اور ہزاروں مسجد میں گرادی گئیں۔“ (انسائیکلو پیڈیا آف سکھ لٹریچر صفحہ ۱۱۲۷) (696)