تفہیماتِ ربانیّہ

by Other Authors

Page 671 of 831

تفہیماتِ ربانیّہ — Page 671

نہیں تو کون ہے؟ (ازالہ اوہام صفحہ ۲۶۹ طبع سوم ) ۳ - پھر اگر مطلق تعلیم ہی منافی نبوت ہے تو یہود کی اس تاریخی روایت کا کیا جواب ہے جہاں لکھا ہے کہ حضرت مسیح نے ایک استاد سے سبقاً سبقاً تو رات پڑھی تھی؟ نیز قرآن مجید سورۃ الکہف رکوع ۹ - ۱۰ میں حضرت موسیٰ اور حضرت خضر کا قصہ مذکور ہے حضرت موسیٰ نے ان سے کہا کہ میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے آپ کی پیروی کرتا ہوں۔هَلْ أَتَّبِعُكَ عَلَى أَنْ تُعَلَّمَنِ هما علمت رُشدًا۔چنانچہ وہ ایک عرصہ تک اسی کام میں اسی راہ پر کار بند ر ہے۔ان سب سے بڑھ کر حضرت اسمعیل علیہ السلام کے متعلق حوالہ ہے۔صحیح بخاری میں قبیلہ جرہم کا ذکر ہے :۔ا ذاكَانَ بِهَا أَهْلُ ابْيَاتٍ مِنْهُمْ وَشَبَّ الْغُلَامُ وَتَعَلَّمَ الْعَرَبِيَّةَ مِنْهُمْ وَانْفَسَهُمْ وَأَعْجَبَهُمُ حِيْنَ شَبَّ فَلَمَّا أَدْرَكَ زَوَّجُوهُ امْرَأَةً مِنْهُمُ ( بخاری جلد ۲ صفحہ ۱۴۷ باب يزفون النسلان فى المشى) کہ قبیلہ جرہم کے کچھ گھر آب زمزم پر آباد ہو گئے۔حضرت اسمعیل ان میں جوان ہوئے اور انہوں نے اُن سے ہی عربی سیکھی۔وہ اُن لوگوں کو بہت مرغوب خاطر تھے اس لئے جب وہ بالغ ہو گئے تو انہوں نے اپنے میں سے ایک لڑکی کا ان سے نکاح کر دیا۔اس میں صاف ذکر ہے کہ حضرت اسمعیل نے قبیلہ جرہم سے عربی سیکھی تھی۔گویا تعلیم وتعلم اور معلم کی بھی واضح تصریح ہے۔کیا اب حضرت اسمعیل کی نبوت سے بھی انکار کرو گے؟ نیک ظن کرنا طریق صالحان قوم ہے لیک ہو پردے میں ہوں ان سے نہیں ہوں آشکار (مسیح موعود ) (۱۰) منکرین مسیح موعود کے کفر کا سوال سوال۔مرزا صاحب نے آکر مسلمانوں کو کافر بنادیا۔کیا مرزا صاحب کو ماننے کے بغیر اسلام نامکمل ہے؟ ( عشرة) (671)