تفہیماتِ ربانیّہ — Page iii
حضرت خلیفہ السیح الثانی کا ارشادگرامی حضرت خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ تعالی عنہ نے کتاب تفہیمات ربانیہ ، " کے متعلق اس کے پہلے ایڈیشن کی اشاعت پر سالانہ جلسہ کے موقعہ پر تقریر کرتے ہوئے فرمایا: اس کا نام میں نے ہی تفہیمات ربانیہ رکھا ہے (طباعت سے پہلے ) اس کا ایک حصہ میں نے پڑھا ہے جو بہت اچھا تھا۔اس کتاب کے لئے کئی سال سے مطالبہ ہو رہا تھا کئی دوستوں نے بتایا کہ عشرہ کاملہ میں ایسا مواد ہے کہ جس کا جواب ضروری ہے۔اب خدا کے فضل سے اس کے جواب میں اعلیٰ لٹریچر تیار ہوا ہے۔دوستوں کو اس سے فائدہ اٹھانا چاہئے اور اس کی اشاعت کرنی چاہئے۔“ (الفضل ۱۳ جنوری ۱۹۳۱ء)