تفہیماتِ ربانیّہ — Page 803
بالخصوص چاہئے کہ وہ اس تصنیف کو زیر مطالعہ رکھیں اور اس سے استفادہ حاصل کریں۔بلکہ غیر احمدی احباب میں اس کو تقسیم کریں، تاؤ حق و باطل میں امتیاز کر کے راہ صواب پر گامزن ہوسکیں۔“ (۴) محترم جناب قاضی محمد نذیر صاحب فاضل لائل پوری سابق پرنسپل جامعہ احمدیہ نے تحریر -:۔فرمایا ہے : "کتاب تفہیمات ربانیہ مصنفہ مولانا ابوالعطاء صاحب ایک لاجواب تصنیف ہے، جس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دعوئی ، پیشگوئیوں اور الہامات وغیرہ پر می الفین احمدیت کے اعتراضات کے شافی جوابات دیئے گئے ہیں۔میں نے غیر احمدیوں کے احمدیت پر اعتراضات کے جوابات میں ہمیشہ اس کتاب کو بہت مفید پایا ہے۔میرے نزدیک ہر احمدی گھرانہ میں یہ کتاب موجود ہونی چاہئے۔اس کے مطالعہ سے نہ صرف احمدیوں کے ایمان میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ وہ اس کے مطالعہ سے اس قابل ہو سکتے ہیں کہ مخالفین کے اعتراضات کا خود ہی تسلی بخش جواب دے سکیں۔میں نے خود اس کتاب سے مناظرات اور تصنیفات میں بہت فائدہ اُٹھایا ہے۔یہ کتاب ایک عرصہ سے نایاب تھی مجھے یہ معلوم کر کے از حد خوشی ہوئی ہے کہ مولانا ابوالعطاء صاحب اب اِس کتاب کو دوبارہ شائع کر رہے ہیں، اور اس میں یکصد صفحات کے قریب ضروری مضامین کا اضافہ فرمارہے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کی اس بیش قیمت خدمت کو قبول فرمائے۔اللهم أمين 66 (۵) محترم جناب چوہدری محمد شریف صاحب فاضل سابق مبلغ بلا دعر بیہ گیمبیا ( مغربی افریقہ) تحریر فرماتے ہیں :- اللہ تعالیٰ کا فضل و احسان ہے کہ تفہیمات ربانیه مؤلفه اخویم مکرم مولانا ابوالعطاء صاحب فاضل جالندھری، مکتبہ الفرقان کی طرف سے مزید اضافہ جات کے ساتھ دوبارہ شائع ہو رہی ہے۔عشرہ کاملہ کے مصنف صاحب نے اپنی کتاب کو دن فصلوں میں تقسیم کیا تھا، اور ہر فصل میں ایسے مایہ ناز دین اعتراضات حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر کئے تھے (803)