تفہیماتِ ربانیّہ

by Other Authors

Page 445 of 831

تفہیماتِ ربانیّہ — Page 445

(۴) نواب صدیق حسن خان صاحب نے لکھا ہے :- چوں مہدی علیہ السلام مقاتله بر احیاء سنت و امانت بدعت فرماید علماء وقت که خوگر تقلید فقهاء واقتداء مشائخ و آباء خود باشند گویند این مردخانه برانداز دین و ملتِ ما است و بمخالفت برخیزند و کسب عادت خود تکفیر تضلیل وے کنند ( حج الکرام صفحہ ۳۶۳) رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آنے والے مسیح کو حَكَمُ قرار دے کر یہ ظاہر فرما دیا تھا کہ صحیح عقائد وہی ہوں گے جو مسیح موعود پیش کرے گا۔درست تعلیم وہی ہوگی جسے وہ مہدی معہود لائے گا۔افسوس یہ لوگ مسیح موعود کے لئے چشم براہ تھے۔چودھویں صدی کا سر اس کی تاریخ بتاتے تھے۔لیکن جب وہ معہود ظاہر ہوا تو یہی لوگ اول الاعداء بن گئے۔گویا يَسْتَفْتِحُونَ عَلَى الَّذِينَ كَفَرُوْا مِنْ قَبْلُ فَلَمَّا جَاءَهُمْ مَّا عَرَفُوا كَفَرُوْا بِهِ كَا مصداق بن گئے۔نعم ما قال السيد المسيح الموعوده یاد وہ دن جبکہ کہتے تھے یہ سب ارکانِ دین مہدی موعود حق اب جلد ہوگا آشکار پھر وہ دن جب آگئے اور چودھویں آئی صدی سب سے اول ہو گئے منکر یہی دیں کے منار معترض پیٹیالوی نے فصل ہذا کے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ :- فصل ہذا میں عام اعتقادات اسلامیہ کے متعلق مرزا صاحب کے خیالات کا اظہار مزید کیا جاتا ہے جس سے ناظرین پر روشن ہو جائے گا کہ مرزا صاحب کس قسم کے اسلام کو مانتے تھے اور ان کے اخلاق کہاں تک اسلامی اخلاق کہلانے کے مستحق تھے۔(عشرہ صفحہ ۱۰۰) گو یا بالفاظ دیگر متذکرۃ الصدر پیشگوئی کی پوری پوری تصدیق کی ہے نیز قرآن کریم کے ارشاد يُدْعَى إِلَى الْإِسْلَامِ ) کہ اس احمد کو لوگ اسلام کی طرف بلائیں گے ) کی بھی تائید کی ہے۔(سورۃ القف) اس فصل میں اگر چہ عام طور پر پامال شدہ اور پچھلے ہی اعتراضات کو دُہرایا ہے۔لیکن تاہم ان کے زور دینے کے باعث ضروری ہے کہ اس کے جواب کو زیادہ تفصیل سے ذکر کیا جائے۔اس فصل کے دس فقرات میں متعدد اعتراضات مذکور ہیں اسلئے ہر فقرہ کے نیچے اعتراض کو قولہ کے ساتھ ذکر کر کے اقول لکھ کر اس کا جواب دیا جائے گا۔(445)