تفہیماتِ ربانیّہ

by Other Authors

Page 364 of 831

تفہیماتِ ربانیّہ — Page 364

دیکھو یہاں وہ ہے جو یونس سے بھی بڑا ہے۔“ (لوقا ۱/۲) تورات کا بیان ان بیانات سے حضرت یونس کے نشان اور ان کی قوم کی توبہ کا ذکر ظاہر ہے۔تورات جو یہود و نصاری کی مشترکہ الہامی کتاب ہے اس میں یہ واقعہ زیادہ تفصیل سے موجود ہے۔تعجب اور حیرت کا مقام ہے کہ معترض پٹیالوی نے جھوٹ بولنے کا اجارہ لے رکھا ہے۔آپ ایک طرف اس کے دعوی کو پڑھئے اور دوسری طرف بائیل کے ان الفاظ کا مطالعہ کیجئے لکھا ہے :- ' تب یوناہ (حضرت یونس ) خداوند کے کلام کے مطابق اُٹھ کر نینوا کو گیا اور نینوا خدا کے سامنے ایک بڑا شہر تھا کہ اس کا احاطہ تین دن کی راہ تھی۔اور یوناہ شہر میں داخل ہونے لگا۔اور ایک دن کی راہ جا کے منادی کی اور کہا چالیس اور دن ہوں گے تب نینوا بر باد کیا جائے گا۔تب نینوا کے باشندوں نے خدا پر اعتقاد کیا اور روزہ کی منادی کی اور سب نے چھوٹے سے بڑے تک ٹاٹ پہنا اور یہ خبر نینوا کے بادشاہ کو پہنچی اور وہ اپنے تخت پر سے اُٹھا اور بادشاہی لباس کو اُتار ڈالا اور ٹاٹ اوڑھ کر راکھ پر بیٹھ گیا۔اور بادشاہ اور اس کے ارکان دولت کے فرمان سے ایک اشتہار نینوا میں کیا گیا۔اور اس بات کی منادی ہوئی کہ کوئی انسان یا حیوان گلہ یا رمہ کوئی چیز مطلق نہ چکھے۔اور نہ کھائے اور نہ بیٹے۔لیکن انسان اور حیوان ٹاٹ سے ملبس ہوں اور خدا کے حضور شدت سے نالہ کریں۔بلکہ ہر کوئی اپنی اپنی بُری راہ سے اور اپنے اپنے ظلم سے جو اُن کے ہاتھوں میں ہے باز آئیں۔کیا جانیں کہ خدا پھر یگا اور پچھتائے گا اور اپنے قہر شدید سے باز آئے گا۔تاکہ ہم لوگ ہلاک نہ ہوں اور خدا نے ان کاموں کو دیکھا کہ وہ اپنی اپنی بُری راہ سے باز آئے تب خدا اس بدی سے جو اُس نے کہی تھی کہ میں ان سے کروں گا پچھتا کے باز آیا اور اس نے ان سے وہ بدی نہ کی۔پھر یوناہ اس سے نہایت ناخوش ہوا۔اور نپٹ رنجیدہ ہو گیا۔اور اس نے خداوند کے آگے دعا مانگی اور (364)