تفہیماتِ ربانیّہ

by Other Authors

Page 326 of 831

تفہیماتِ ربانیّہ — Page 326

اپنی شرط کے مطابق دوسرے رنگ میں پورا ہوا۔بہر حال شرطی پیشگوئیوں کا پورا ہونا ان کے شرائط کے مطابق ہوتا ہے۔اور چونکہ نکاح کی پیشگوئی بھی شرائط کے ساتھ مشروط تھی اس لئے وہ اُنکے مطابق پوری ہوئی اور نہایت ہی شان و شوکت اور جلال کے ساتھ پوری ہوئی۔للہ الحمد اَولا واخراً تفصیل فصل دہم میں مذکور ہوگی۔انشاء اللہ۔تفصیلی جوابات اگر چہ ہم نے عنوان کی رعایت اور تکرار و تطویل سے اجتناب کے خیال سے اصل تفصیل کو دسویں فصل کے لئے مخصوص کیا ہے لیکن معمولی تفصیل اور ساتوں افتر اؤں (۴-۷) کے نمبر وار مختصر جواب لکھنے اس جگہ بھی ضروری ہیں اور وہ یہ ہیں :- (۴) " سلسلہ جنبانی افتراء نہیں ہو سکتا۔کیونکہ اس کی اصل غرض ان لوگوں کو نشان دکھا نا تھی۔اور اس کے دونوں پہلو ہیں۔خواہ نکاح کے لئے رضامند ہوں یا نہ ہوں، بہر صورت نشان کا رنگ نمایاں ہے۔حضرت نے تحریر فرمایا ہے :- ہمیں اس رشتہ کی درخواست کی کچھ ضرورت نہیں تھی۔سب ضرورتوں کو خدا تعالیٰ نے پورا کر دیا تھا۔اولا د بھی عطا کی اور ان میں سے وہ لڑکا بھی جو دین کا چراغ ہوگا۔بلکہ ایک لڑکا ہونے کا قریب مذت تک وعدہ دیا گیا جس کا نام محمود احمد ہوگا اور اپنے کاموں میں اولوالعزم نکلے گا۔پس یہ رشتہ جس کی درخواست کی گئی ہے محض بطور نشان کے ہے تا خدا تعالیٰ اس کنبہ کے منکرین کو ا عجوبہ قدرت دکھلاوے۔اگر وہ قبول کریں تو برکت اور رحمت کے نشان ان پر نازل کرے اور اُن بلاؤں کو دفع کر دیوے جو نزدیک چلی آتی ہیں لیکن اگر وہ رڈ کریں تو اُن پر قہری نشان نازل کر کے ان کو متنبہ کرے۔( تتمہ اشتہار۔ار جولائی ۱۸۸۸ء) دشمنوں نے انکاری پہلو کا نشان دیکھنا چاہا اور دیکھا جس کا ایک عالم گواہ ہے دانی من الشاھدین۔پس نفس "سلسلہ جنبانی“ کوافتراء قرار دینا سراسر غلطی ہے۔(۵) ہر ایک مانع کو دور کرنے یعنے ہلاک کرنے کے لئے عدم التوبہ کی شرط ہے۔جب لے اس مضمون کو بھی تفصیلا دسویں فصل میں لکھا گیا ہے۔۱۲ (مؤلف) (326)