تفہیماتِ ربانیّہ

by Other Authors

Page 3 of 831

تفہیماتِ ربانیّہ — Page 3

حمن ال هر ( طبع اوّل ) دِيبَا چهره جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ إِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا ضروری گذارشات الْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعَلَمِيْنَ وَالصَّلَوةُ وَالسَّلَامُ عَلَى خَيْرِ النَّبِيِّينَ وَسَيّدِ الْمُرْسَلِيْنَ وَالِهِ وَآتُبَاعِهِ لَا سِيَّمَا عَلَى الْمَسِيحَ الْمَوْعُودِ وَالْمَهْدِي الْمَعْهُودِ جَرِيِّ اللَّهِ فِي حُلَلِ الْأَنْبِيَاءِ أَمَّا بَعْدُ فَقَدْ قَالَ اللهُ تَعَالَى فِي كِتَابِهِ الْعَزِيزِ لِكُلِّ أَجَلٍ كِتَابٌط ناظرین کرام! کچھ عرصہ ہو انشی محمد یعقوب صاحب نائب تحصیلدار ریاست پٹیالہ نے سالہا سال کی محنت کے بعد ایک کتاب عشرہ کاملہ نامی شائع کی۔جس میں مخالفین سلسلہ عالیہ احمد یہ ہمچو مولوی ثناء اللہ امرتسری، پیر بخش لاہوری ، اور مولوی محمد حسین بٹالوی وغیرہ کے اعتراضات کو لیکر جمع کر دیا۔یہ کتاب نئے اعتراضات پر مشتمل نہ تھی بلکہ انہی باتوں کو دوہرایا گیا تھا جن کا سلسلہ احمدیہ کی طرف سے بار ہا جواب دیا جاچکا ہے۔اس لئے طبعی طور پر یہ مجموعه مستحق توجہ نہ ہو الیکن یہ معلوم کر کے کہ عوام الناس اعتراضات کو یکجائی صورت میں پا کر اس کو خاص اہمیت دے رہے ہیں۔اور اسی بناء پر مصنف عشرہ کاملہ نے مشہور کر رکھا ہے کہ عشرہ کاملہ کا جواب اُمت مرزائیہ قیامت تک بھی نہیں دے سکتی۔“ صیغہ نظارت تالیف و تصنیف نے اس کے جواب لکھنے کا فیصلہ فرمایا اور حضرت مولانا شیر علی صاحب بی۔اے ناظر تألیف نے اس ناچیز کو اس کے متعلق ارشاد فرمایا۔میری تبلیغی مصروفیتیں اور متواتر سفر " 3