تفہیماتِ ربانیّہ — Page 48
آئے۔آپ کو گالیاں دی گئیں ، پتھر مارے گئے ، ہر رنگ میں لوگوں کو روکا گیا، مگر بخدا آپ کی آواز میں مقناطیسی قوت تھی اور بے انتہا جذب، کہ دنیا چاروں کناروں سے آپ کی حلقہ بگوشی میں داخل ہو گئی اور اللہ تعالیٰ نے آپ کے سلسلہ کو روز افزوں ترقی نصیب کی۔اللہ اللہ۔وہ آواز جو کس مپرسی کی حالت میں ایک گاؤں سے نکلی تھی آج دنیا کے گوشہ گوشہ میں گونج رہی ہے۔چشم بصیرت کے لئے اس میں سبق ہے فتوحات نمایاں یہ تواتر سے نشاں کیا یہ ممکن ہے بشر سے کیا یہ مکاروں کا کار مبارک وہ جو اس موعود کو شناخت کریں اور اس کے مسیحائی نفس سے زندگی حاصل کریں۔اے کاش کہ مسلم قوم بیدار ہو ؟ 48