تفہیماتِ ربانیّہ — Page 486
کہ لوگ سورج ، چاند اور ستاروں کو مؤثر بالذات خیال کرتے ہیں مگر یہ غلط ہے۔درحقیقت سوائے ذات باری کے کوئی مؤثر نہیں۔( توضیح مرام صفحہ ۷۳) ارواح الکواکب کے اعتراض پر ایک دوسری جگہ تحریر فرمایا ہے۔یہ تحریر معترض کے تمام پیچیدہ اور ژولیدہ بیان کے لئے کلید اعظم کاحکم رکھتی ہے۔وہ عبارت یہ ہے :- ” وَمِنْ اِعْتِرَاضَاتِهِمْ أَنَّهُمْ قَالُوا إِنَّ هَذَا الرَّجُلَ يَحْسِبُ الْمَلائِكَةَ أَزْوَاحَ الشَّمْسِ وَالْقَمَرِ وَالنُّجُومِ أَمَّا الْجَوَابُ فَاعْلَمُ أَنَّهُمْ قَدْ أَخْطَئُوا فِي هَذَا وَاللهُ يَعْلَمُ أَنِّي لَا أَجْعَلُ أَزْوَاحَ النُّجُومِ مَلَائِكَةٌ بَلْ أَعْلَمُ مِنْ رَّبِّي أَنَّ الْمَلَائِكَةَ مُدَبَّرَاتٌ لِلشَّمْسِ وَالْقَمَرِ وَالنُّجُومِ وَكُلّ مَا فِي السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ وَقَدْ قَالَ الله تَعَالَى وَإِنْ كُلُّ نَفْسٍ لَمَّا عَلَيْهَا حَافِظٌ وَقَالَ والمُدَبَّرَاتِ أَمْراً وَمِثْلُ تِلْكَ الْآيَاتِ كَثِيرَةٌ فِي الْقُرْآنِ فَطُوبَى لِلْمُتَد برين۔“ ( حمامة البشرى صفحه ۷۸) ترجمہ مخالفین کے اعتراضات میں سے ایک یہ بھی ہے کہ یہ شخص سورج، چاند اور ستاروں کی ارواح کو ملائکہ قرار دیتا ہے۔اس کا جواب یہ ہے کہ انہوں نے اس میں سخت غلطی کی ہے۔خدا خوب جانتا ہے کہ میں ارواح النجوم کو ملائکہ نہیں ٹھہراتا بلکہ مجھے اللہ نے بتلایا ہے کہ ملائکہ سورج، چاند، ستاروں اور زمین کے ذرہ ذرہ پر مدیر ہیں جیسا کہ وہ قرآن پاک میں فرما چکا کہ ہر نفس پر نگران ہے۔نیز فرمایا کہ قسم ہے تدبیر کرنے والی جماعتوں کی وغیرہ وغیرہ۔مبارک جو غور کریں۔“ ایک تیسری جگہ حضرت نے تحریر فرمایا ہے :- 09۔یہ ستارے فقط زینت کے لئے نہیں ہیں جیسا کہ عوام خیال کرتے ہیں بلکہ ان میں تاثیرات ہیں جیسا کہ آیت وَزَيَّنَا السَّمَاءَ الدُّنْيَا (486)