تفہیماتِ ربانیّہ

by Other Authors

Page 480 of 831

تفہیماتِ ربانیّہ — Page 480

ترجمہ - محققین کا اس بات پر اجماع ہے کہ کاذب مدعی نبوت سے کوئی معجزہ ظاہر نہیں ہوسکتا۔کیونکہ معجزہ تو اس کے صدق پر دلالت قطعیہ ہے۔“ بلحاظ روایت بھی یہ فتویٰ شائستہ اعتناء نہیں۔لوگوں نے حضرت امام اعظم کی طرف فتاوے تو رہے ایک طرف کتابوں کی کتابیں لکھ کر اُن سے منسوب کردی ہیں نیز بہت سے غلط عقائد ان کی طرف سے بیان کر دیئے ہیں۔چنانچہ مولانا شبلی نعمانی نے لکھا ہے :- جو لوگ امام صاحب کے سلسلہ کمالات میں تصنیف و تالیف کا وجود بھی ضروری سمجھتے ہیں وہ انہی مفصلہ بالا کتابوں کو شہادت میں پیش کرتے ہیں۔لیکن انصاف یہ ہے کہ ان تصنیفات کو امام صاحب (امام ابوحنیفہ) کی طرف منسوب کرنا نہایت مشکل ہے۔۔۔امام رازی نے مناقب الشافعی میں تصریح کی ہے کہ امام ابو حنیفہ کی کوئی تصنیف باقی نہیں رہی۔(سیرۃ النعمان حصہ دوم صفحہ ۲) سید سلیمان ندوی لکھتے ہیں :- یہ فرقے جن بزرگوں کو اپنا بانی اور امام سمجھتے ہیں یعنی امام ابو حنیفہ، امام شافعی ، اور امام احمد صحیح استاد کے رُو سے ان کی کوئی تصنیف عقائد میں ثابت نہیں (رسالہ اہلسنت والجماعت صفحہ ۳۴) ہے۔مولوی غلام محی الدین صاحب قصوری نے لکھا ہے کہ : ہمارے پاس نا قابل تردید ثبوت اس امر کے موجود ہیں کہ جو عقائد امام ابوالحسن اشعری کی طرف منسوب کئے جاتے ہیں وہ فی الحقیقت ان کے عقائد نہیں ہیں۔بلکہ وہ بھی اُن کی طرف اسی طرح غلط طور پر منسوب ہو گئے ہیں جس طرح بعض دوسرے آئمہ کرام کی طرف بعض غلط مسائل۔“ (اخبار زمیندار ۱۶ جون ۱۹۲۸ صفحه ۱) (480