تفہیماتِ ربانیّہ

by Other Authors

Page 402 of 831

تفہیماتِ ربانیّہ — Page 402

(۲) مولوی ثناء اللہ امرتسری نے لکھا ہے :- ہم تیرے اُوپر چڑھنے کو بھی باور نہ کریں گے جب تک تو اوپر سے بنی بنائی ایک کتاب ہمارے پاس نہ لاوے جس کو ہم بچشم خود پڑھیں۔اس میں تیری رسالت کی تصدیق ہو۔( تفسیر ثنائی جلد ۵ صفحہ ۳۸) اب ہم اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان تمام الزامات کی حقیقت واضح کر چکے ہیں جو مؤلف عشرہ کاملہ نے اپنی جہالت یا شرارت کے ماتحت سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر دس جھوٹ“ کے عنوان کے ماتحت لگائے تھے۔اس فصل کے آخر میں معترض نے مختصر معراج کا ذکر کیا ہے۔ناظرین اس کے جواب کے لئے فصل یاز دہم ( متفرقات) زیر عنوان ” معراج ملاحظہ فرما ئیں۔اس فصل میں جن امور کو معترض نے بطور اعتراض پیش کیا تھا ان کا واضح جواب دیتے ہوئے ہم نے اس کی اپنی غلط بیانیوں کو بھی واشگاف کر دیا ہے۔آہ! آج یہ لوگ اللہ تعالیٰ کے مقدس انسان پر افتراء پردازی کر رہے ہیں، اور اس کو گالیاں دینا کار ثواب یقین کئے بیٹھے ہیں۔مگر کل ان کو بتادے گا کہ ہم نے غلطی کی ہے a پاک دل پر بدگمانی ہے یہ شقوت کا نشاں اب تو آنکھیں بند ہیں دیکھیں گے پھر انجام کار (402)