تفہیماتِ ربانیّہ

by Other Authors

Page 333 of 831

تفہیماتِ ربانیّہ — Page 333

فصل ہفتم وس الجھوٹ اور دھو کے“ واہ رے جوش جہالت خوب دکھلائے ہیں رنگ جھوٹ کی تائید میں حملے کریں دیوانہ وار ( حضرت مسیح موعود ) تاریخ کے مطالعہ سے صاف نظر آتا ہے کہ نبی وقت جو سچائی کا سب سے بڑا علمبردار، صداقت کا سرچشمہ، اور راستی کا دلدادہ ہوتا ہے۔مخالف اسے جھوٹا ، فریبی اور کذاب قرار دیتے ہیں۔اُس پر پھبتیاں کہتے اور اُسے دنیا میں بدترین وجود بتاتے ہیں۔حضرت صالح کے مکذب آپ کو کذاب آشر قرار دیتے ہیں۔پھر سب سے بڑے رسول سیدنا محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے منکر آپ کو ” سَاحِرٌ كَذَّاب “ کہتے ہیں۔یہی حال موجودہ زمانہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ہے۔آپ سچائی کے معلم تھے اور صداقت شعاری میں نمونہ۔حضور کے والد ماجد کے خلاف مقدمات میں دشمن آپ کی گواہی رکھوا دیتے۔زمانہ کی نظروں میں اور دوست و دشمن کے تجربہ میں آپ پورے طور پر راستباز اور بچے انسان تھے اور سب اس بات کو تسلیم کرتے تھے۔مگر جونہی آپ نے مسیحیت و ماموریت کا دعویٰ فرمایا۔دنیا آپ کی دشمن ہوگئی۔کل تک جو لوگ آپ کو راست گفتاری میں یکتائے روزگار سمجھتے تھے آپ کی عیوب شماری میں لگ گئے۔اور آج تو یہاں تک نوبت پہنچ چکی ہے کہ منشی محمد یعقوب ایسا انسان بھی آپ سے القمر رکوع ۲ ص رکوع ۱ : ܙ ܀ 333