تفہیماتِ ربانیّہ — Page 158
خدا ہونا بھی ثابت کرو گے؟۔ابوالعطاء) وہ تناسخ کے قائل ، قیامت کے منکر اور بہشت دوزخ سے انکاری تھے۔غرض یہ مسلمہ ہے کہ کرشن جی کا مذہب تناسخ تھا۔جب مرزا جی بالکل کرشن بن گئے تو ان عقائد کے ساتھ وہ مسلمان کس طرح رہے۔“ (عشرہ صفحہ ۴۷) الجواب۔جناب میں ! اگر کسی کو مخالف اسلام ثابت کرنے کا یہی طریقہ ہے تو اتنی زحمت اٹھانے کی ضرورت نہ تھی ، آپ صاف فرما دیتے کہ چونکہ مرزا صاحب مسیحیت کے مدعی ہیں اس لئے اُن کا اسلام پر ایمان نہیں کیونکہ انجیل میں مسیح ناصری کی الوہیت کا دعویٰ مسیح سے منسوب کیا گیا ہے۔بندہ خدا ! تم ثابت تو یہ کرنا چاہتے تھے کہ مرزا صاحب کے الہامات و کشوف خلاف شریعت ہیں لیکن خود شریعت کے خلاف جارہے ہو۔کیا قرآن مجید میں نہیں فرمایا گیا وَاِنْ مِنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيْهَا نَذِيرٌ (فاطرع٣) وَلَقَدْ بَعَثْنَا فِي كُلِّ أُمَّةٍ رَّسُولًا أَنِ اعْبُدُوا اللهَ وَاجْتَنِبُوا الطَّاغُوتَ (اهل ع٥) إِنَّمَا انتَ مُنْذِرُ وَلِكُلّ قَوْمٍ هَادٍ (رعد ع ۱ ) کہ دنیا کی ہر امت میں ہم نے توحید کی تلقین کے لئے انبیاء بھیجے ہیں۔ہندوستان ایک پرانا آباد اور وسیع ملک ہے، کروڑوں انسان اس میں آباد ہیں۔ضروری ہے کہ اس ملک میں بھی خدا نے نبی اور رسول بھیجے ہوں اور کرشن اس ملک کے بہت بڑے ریفارمر مانے جاتے ہیں۔حضرت مرزا صاحب نے کیا ظلم کیا جو شریعت اسلامی کے اہم اور روشن حکم کے ماتحت حضرت کرشن کو تو حید پھیلانے والا نبی تسلیم کر لیا ؟ جیسا کہ بعض دوسرے مسلمانوں نے بھی اقرار کیا ہے جن کے حوالجات آگے درج ہیں۔هل فیکم رجل رشید؟ 56 بے شک بعض ہندوؤں نے کرشن کی طرف بہت سے ناگفتہ بہ افعال وعقائد منسوب کئے ہیں مگر اس میں ان کا کیا قصور ہے اور کیا اس وجہ سے ہم اُن کو بُرا انسان خیال کریں؟ اگر یہ طریق درست تسلیم کر لیا جاوے تو نہ صرف کرشن کو چھوڑنا چاہئے بلکہ حضرت مسیح علیہ السلام اور دیگر انبیاء کو بھی چھوڑنا پڑے گا کیونکہ اُن کی قوم نے بھی اُن کی طرف نہایت غلط اعتقاد اور گندے افعال منسوب کئے ہیں۔بنی اسرائیل کے بعض انبیاء کے حالات بائیبل اور یہود و نصاریٰ کی کتابوں میں جن ناشائستہ الفاظ میں 158